Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
میری تمنایہی ہے کہ پاکستان مسائل کی دلدل سے نکلے اورترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائے۔الطاف حسین
Posted on: 10/18/2013
میری آرزو اورچاہت یہی ہے کہ ملک کوکرپشن ، لوٹ مار، چوری چکاری اورجرائم سے پاک کردیا جائے ، ملک میں امن قائم ہو، ملک سے غربت وبیروزگاری کا خاتمہ ہو، تعلیم عام ہو معاشی واقتصادی نظام بہترہو
میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے ظلم کی چکی میں پسنے والے مظلوم لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہاہوں
انقلاب کی تکمیل میں جتنی دیر لگ رہی ہے ،جب اللہ تعالیٰ تحریک کواس کی منزل پر پہنچائے گااورانقلاب آئیگاتواس انقلاب کے نتیجے میں آنے والی ترقی وخوشحالی کا دورانیہ بھی طویل ہوگا
کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر رضاکاروں اورتحریکی ذمہ داروں سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 18 اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میری تمنا، آرزو اورچاہت ہے تو یہی کہ پاکستان مسائل کی دلدل سے نکلے، ملک کوکرپشن ، لوٹ مار، چوری چکاری اورجرائم سے پاک کردیاجائے،ملک میں امن قائم ہو، ملک سے غربت وبیروزگاری کا خاتمہ ہو، تعلیم عام ہو معاشی واقتصادی نظام بہترہواورپاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائے۔ انہوں نے یہ بات آج کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر رضاکاروں اورتحریکی ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں 22سال سے جلاوطن ہوں اوراپنے ساتھیوں سے جسمانی طورپردور ہوں لیکن آج تک ایسا لگتاہی نہیں کہ میں ساتھیوں سے دورہوں،ساتھیوں کے جذبے اورلگن میں کوئی کمی نہیں آئی ،وہ ساتھی جو میرے لندن آنے کے بعد پیداہوئے جنہوں نے مجھے دیکھا تک نہیں ان کے جذبے اوراپنے قائدسے محبت بھی کسی سے کم نظرنہیں آتی۔ ان 22برسوں کے دوران تحریک پر کئی بار کڑی آزمائشوں کے دورآئے لیکن تمام ترآزمائشوں کے باوجود میرے ساتھیوں کے حوصلوں، جوش وجذبے اورہمت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہی ہوااورتمام ساتھی سینئراورجونیئر کی تفریق کئے بغیرایک آوازہوکرتحریک کی بقاء اورسلامتی کیلئے کندھے سے کندھا ملاکر ہر کڑی آزمائش کے سامنے ڈٹ گئے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک کی 35سالہ جدوجہد کے دوران بڑے بڑے لوگوں نے اپنی طاقت اوراقتدارکے زعم میں غروروتکبر کامظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیوایم کے خاتمے کے دعوے کئے لیکن اللہ تعالیٰ کافضل ہے کہ ایم کیوایم کے شہیدوں کی قربانیوں اورساتھیوں کی ثابت قدمی کی بدولت ایم کیوایم نہ صرف آج بھی قائم ہے بلکہ اس کادائرہ کراچی سے نکل کرملک کے چپے چپے تک پھیل گیاہے۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اللہ کے انصاف پر یقین رکھیں،انقلاب کی
تکمیل میں جتنی دیر لگ رہی ہے ، جدوجہدجتنی طویل ہورہی ہے اوراللہ تعالیٰ جتنی آزمائشیں لے رہاہے ،جب وہ تحریک کواس کی منزل پر پہنچائے گااورانقلاب آئیگا تواس انقلاب کے نتیجے میں آنے والی ترقی وخوشحالی کا دورانیہ بھی اتناہی طویل ہوگااورایک وقت آئیگاکہ جب ایم کیو ایم کافکروفلسفہ پاکستان سے نکل کرپوری دنیامیں پھیل جائے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میری تمنا، آرزو اورچاہت ہے تو یہی کہ پاکستان مسائل کی دلدل سے نکلے، ملک کوکرپشن ، لوٹ مار، چوری چکاری اورجرائم سے پاک کردیا جائے، ملک میں امن قائم ہو، ملک سے غربت ،بیروزگاری کاخاتمہ ہو، ملک کے معاشی واقتصادی نظام میں بہتری آئے،لوگوں کوروزگارملے، تعلیم عام ہو اور غریبوں کی حالت بہترہواوراپنے باصلاحیت نوجوانوں سمیت پوری قوم کی محنت وجدوجہدسے پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ایساضرورہوگااورایم کیوایم کے پرچم تلے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں حقوق سے محروم اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے ظلم کی چکی میں پسنے والے مظلوم لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہاہوں اورمجھے یقین ہے کہ چاہے کتنی ہی مشکلات، صبرآزما حالات اورآزمائشیں آئیں ، اللہ کی تائیدوحمایت ،شہیدوں کی قربانیوں،ساتھیوں کی ثابت قدمی اورماؤں بہنوں بزرگوں کی دعاؤں سے ہم اپنی جدوجہدمیں ضرور کامیاب ہونگے۔
12/14/2024 10:35:05 AM
جنرل فیض حمید بہانہ ہیں ،عمران خان اصل نشانہ ہیں الطاف حسین
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز ک
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کی جانب سے یوم شہداپر ناکہ بندی، ظلم وتشدداورمتعددذمہ دارو
...
09 Dec 2024
آمرانہ اورفاشسٹ حکومت نے 9دسمبر کو ایم کیوایم کو یوم شہدا منانے سے رو
...
06 Dec 2024
ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشید
...
04 Dec 2024
پاکستان میں مکمل طورپرغیراعلانیہ مارشل لا ء لگ چکاہے ۔عوام تک حقائق ک
...
02 Dec 2024
فوج نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہاتھ معصوم ونہتے عوام کے خون سے رنگ لیے
...
27 Nov 2024
آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کورکمانڈرز اور آپریشنل کمانڈرزحالات کی نزاکت
...
25 Nov 2024
نصیب اللہ بادینی سمیت تمام لاپتہ افراد کوبازیاب کیا جائے. الطاف حسین
...
24 Nov 2024
ایم کیوایم اوورسیز ساؤتھ افریقہ کی تنظیم نوکردی گئی۔ محمدرضی کو ایم ک
...
22 Nov 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us