Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدر آباد میرے چاہنے والوں کا شہر ہے، قائد ایم کیوایم الطاف حسین


حیدر آباد میرے چاہنے والوں کا شہر ہے، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
 Posted on: 10/16/2013
حیدر آباد میرے چاہنے والوں کا شہر ہے، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
حیدر آباد کے عوام نے ہر کٹھن اور آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدمی سے ایم کیوایم کا ساتھ دیا ہے
ایم کیوایم مشکل، کٹھن اور کڑی آزمائشوں سے گزر کر ثابت قدم رہنے والے کارکنان و ہمدردوں کی جماعت ہے
مجھے امید ہے کہ حیدر آباد کے عوام ماضی کی طرح قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیہ کریں گے
حیدر آباد کے کاروباری طبقہ نے ہمیشہ ایم کیوایم سے بھر پور تعاون کیا ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انکے کاروبار میں برکت عطا فرمائے
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت حیدر آباد میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم کیمپ میں موجود رضا کاروں سے خطاب
لندن۔۔۔16، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حیدرآباد ، الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور اس شہر کے عوام نے ہرکٹھن اور آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدمی سے ایم کیوایم کا ساتھ دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے عیدالاضحی کے پہلے روزخدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت حیدرآباد میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم کیمپ میں موجود رضاکاروں سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حیدرآباد کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم مشکل ، کٹھن اور کڑی آزمائشوں سے گزر کر ثابت قدم رہنے والے کارکنان وہمدردوں کی جماعت ہے اور ایم کیوایم جیسے کارکنان پاکستان تو کجا دنیا کی کسی بھی جماعت میں نہیں ہیں، حیدرآباد شہر کے عوام کی اپنے الطاف بھائی سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور مجھے امید ہے کہ حیدرآباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کے عوام ماضی کی طرح قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ کریں گے۔جناب الطاف حسین نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مالکان، پروڈیوسرز ،رپورٹرز، فوٹوگرافرز ، کیمرہ مین اور اینکرپرسنزکو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں عید کی دلی مبارکباد دی۔ جناب الطاف حسین نے سندھ بھر میں قیام امن کیلئے دیانتداری سے فرائض انجام دینے والے رینجرزاورپولیس کے افسران واہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اورانہیں عید کی مبارکباد دی۔ جناب الطاف حسین نے حیدرآباد کے تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد کے کاروباری طبقہ نے ہمیشہ ایم کیوایم سے بھرپورتعاون کیا ہے ، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں برکت عطافرمائے ۔انہوں نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اورکارکنان کو ہدایت کی کہ وہ حیدرآباد کی ایک ایک ماں ، بہن، بزرگ، نوجوان اور بچے کو میرا سلام اور عیدالاضحی کی مبارکباد پہنچائیں۔


12/28/2024 4:42:32 AM