Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پاکستان کوارٹرزکے مہاجروں کو بیدخل کرنے کاظالمانہ آپریشن مہاجروں کی Ethnic Cleansing یعنی جسمانی، معاشی اوراقتصادی طورپرمہاجروں کا صفایا کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔الطاف حسین
Posted on: 10/26/2018
پاکستان کوارٹرزکے مہاجروں کو بیدخل کرنے کاظالمانہ آپریشن مہاجروں کی Ethnic Cleansing یعنی
جسمانی، معاشی اوراقتصادی طورپرمہاجروں کا صفایا کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔الطاف حسین
اگرمہاجرعوام اس پر خاموش رہے اوراس کے خلاف نہ اٹھے تومہاجردشمن قوتیں مکمل طورپر ان کاصفایاکردیں گی
مہاجرعوام اس ظلم کے خلاف اٹھیں یانہ اٹھیں ، میں جب تک زندہ ہوں اس ظلم کے خلاف آوازاٹھاتارہوں گا
مہاجروں کی باعزت زندگی اور ان کے غصب شدہ حقوق کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گااوراپنے مشن ومقصدپر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
پاکستان کوارٹرز میں ظالمانہ ایکشن گریٹرپنجاب کی سازش کاحصہ ہے جسکے تحت اسٹیبلشمنٹ کراچی کواپنی سیٹلائٹ اسٹیٹ بناناچاہتی ہے،
اسی سازش کے تحت بلوچستان کوچین کے ہاتھوں بیچاجارہاہے ۔ جب تک میں زندہ ہوں ایسانہیں ہونے دوں گا۔ الطاف حسین
پی ٹی آئی حکومت اورپیپلزپارٹی کی حکومت سندھ دونوں ہی ملکر مہاجروں پر ظلم ڈھارہی ہیں اوران کااستحصال کررہی ہیں۔ الطاف حسین
عمران خان ایک طرف کہتاہے کہ وہ شہریوں کیلئے50لاکھ گھربنا ئے گالیکن وہ کراچی میں مہاجروں سے ان کے گھرچھین رہاہے
پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز اورجہانگیرروڈ کے مکینوں کوفی الفورمالکانہ حقوق دیے جائیں۔ الطاف حسین
چیف جسٹس کو صرف مہاجربستیاں نظر آتی ہیں، انہیں کراچی میں غیرقانونی کچی آبادیاں نظرنہیں آتیں
وقت آگیاہے کہ قوم کے نوجوانوں کواپنی ذمہ داریوں کااحساس کرناہوگااوراپنی آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے اٹھناہوگا
پاکستان کوارٹرزمیں مہاجروں پر جوظلم کیاگیا، اس کے ذمہ داروہ تمام افراد ہیں جنہوں نے تحریک سے غداری کی۔ الطاف حسین
مہاجرعوام اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں شہیدوں کے لہو کاسوداکرنے والوں کاسوشل بائیکاٹ کریں۔ الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کاپاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے خلاف پولیس کے ظالمانہ ایکشن کے خلاف طویل ہنگامی خطاب
لندن ۔۔۔ 26 اکتوبر 2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کوارٹرزکے مظلوم مہاجروں کوان کے گھروں سے بیدخل کرنے کیلئے جوظالمانہ آپریشن کیا گیاوہ مہاجروں کے لسانی ،جسمانی، معاشی اوراقتصادی قتل اوران کی Ethnic Cleansing یعنی لسانی طورپران کا صفایا کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے جوقیام پاکستان کے بعد سے شروع ہوئی اورآج تک جاری ہے ، اگرمہاجرعوام اس پر خاموش رہے اوراس کے خلاف نہ اٹھے تومہاجردشمن قوتیں مکمل طورپر ان کاصفایاکردیں گی ، مہاجرمکمل طورپرغلام بن کررہ جائیں گے اوروہ نسل درنسل غلام بنے رہیں گے ، مہاجرعوام اس ظلم کے خلاف اٹھیں یانہ اٹھیں ، میں جب تک زندہ ہوں اس ظلم کے خلاف آوازاٹھاتارہوں گااورمہاجروں کی باعزت زندگی اور ان کے غصب شدہ حقوق کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا اور اپنے مشن ومقصدپر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ جناب الطاف حسین نے ان خیالات کااظہارپاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے خلاف پولیس کے ظالمانہ ایکشن کے خلاف جمعرات کواپنے ایک طویل ہنگامی خطاب میں کیا۔ جناب الطاف حسین نے برصغیرکی آزادی کیلئے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمانوں کی جدوجہد،قیا م پاکستان کیلئے ان کی جانی ومالی قربانیوں اور قیام پاکستان کے بعدمہاجروں کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی ناانصافیوں پر روشنی ڈالی ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے تحریک پاکستان کی جدوجہد کے دوران لاکھوں جانوں کانذرانہ پیش کیا ۔ برصغیرکے صاحب بصیرت رہنما حضرت مولاناابوالکلام آزاد ہندوستان کے مسلمانوں کوسمجھاتے رہے کہ پاکستان ایک کٹی پتنگ کی مانندہوگاجواسی کی ہوتی ہے جس کے گھرمیں گرتی ہے،اسی طرح پاکستان بھی جن علاقوں میں بن رہاہے انہی لوگوں کاہوگا اورآپ کی حیثیت وہاں ایک بن بلائے مہمان کی طرح ہوگی لہٰذا ہندوستان چھوڑ کرنہ جاؤ۔ ہمارے بزرگوں نے ان کی بات نہ سنی اورپاکستان کی خاطر اپناگھربار، جائیدادیں، بزرگوں کے مقبرے، بزرگان دین کے مزارات سب کچھ چھوڑکر پاکستان کیلئے ایک کربناک ہجرت کی،انہوں نے پاکستان کے ابتدائی ڈھانچے کوبنانے اوراس کوکھڑا کرنے کیلئے جانی، مالی،ہرطرح کی خدمات پیش کیں لیکن پاکستان بنتے ہی ان عناصر نے پاکستان پر قبضہ کرلیا جوپاکستان کے مخالف اورانگریزوں کے نمک خوار تھے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کو سلوپوائزن دے کرقتل کردیاگیا، ان کے دست راست خان لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں بھرے جلسے میں گولیاں ماکرشہید کردیاگیا،مارشل لاء لگاکرتمام اکابرین کوامورمملکت سے نکال دیاگیا۔جب قائداعظم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے جنرل ایوب خان کی آمریت کوچیلنج کیاتوانہیں انڈیاکاایجنٹ قرار دیا گیااورپھرسازش کے تحت انہیں بھی قتل کردیاگیا۔جنرل ایوب خان خان نے مہاجروں کوکھلی دھمکیاں دیں کہ اگرمہاجروں نے فاطمہ جناح کاساتھ دیاتو ان کیلئے آگے سمندرہے ۔ ایوب خان کے دورمیں سول سروسزسے تمام مہاجروں کونکال دیاگیا، پاکستان کے دارالحکومت کوکراچی سے پنجاب لے جایا گیا ۔ مہاجروں کوہرجگہ نظرانداز کیاجاتارہا ، سابقہ مشرقی پاکستان میں ناانصافیوں کے خلاف بنگالیوں نے علیحدگی کی تحریک شروع کی تو وہاں آباد مہاجرجنہیں عرف عام میں بہاری کہاجاتاہے، انہوں نے پاکستان کاساتھ دیا، 1971ء کی جنگ میں انہوں نے فوج کابڑھ چڑھ کرساتھ دیا ، جنگ کے نتیجے میں پاکستان کی فوج نے ہتھیارڈالے ، پاکستانی فوج دوسال بعدوطن واپس آگئی لیکن پاکستان اورفوج کاساتھ دینے والے مہاجرآج 47سال گزر جانے کے باوجود بنگلہ دیش کے ریڈکراس کیمپوں میں سسک رہے ہیں۔ انہیں وطن واپس لانے کے بجائے جنرل ضیاء الحق نے مہاجروں سے نفرت کااظہارکرتے ہوئے کہا تھا ’’ یہ بہاری نہیں بلکہ بھکاری ہیں ‘‘ ۔ جناب الطا ف حسین نے مزیدکہاکہ ذوالفقارعلی بھٹوکے دورمیں مہاجروں کوسیاسی معاشی قتل کیلئے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کرکے مہاجروں پر اعلیٰ تعلیم اورسرکاری ملازمتوں کے دروازے بندکردیے گئے ، مہاجروں کے ساتھ مساوی سلوک کرنے کے بجائے ان کی تذلیل کی جاتی اورمختلف تحقیرناموں سے پکاراجاتاتھا۔جنرل ایوب خان سے لیکرجنرل ضیاء الحق تک اورذوالفقارعلی بھٹوسے لیکر بینظیرتک ہردور میں مہاجروں کاقتل عام کیا گیا ، ایک ایک واقعہ میں 200، 300،مہاجروں کوگاجرمولی کی طرح کاٹ دیاگیالیکن مہاجروں کوکبھی انصاف نہیں دیا۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ان مظالم اور ناانصافیوں اورزیادتیوں کے خلاف کسی نے آوازنہیں اٹھائی ،میں نے مہاجروں کے حقو ق کیلئے 11جو ن 1978ء کو ’’آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘ بنائی،جب ہمیں تعلیمی اداروں سے بزورطاقت نکال دیاگیا تومیں نے 18مارچ 1984ء کو مہاجر قومی موومنٹ بنائی، میں نے بکھرے ہوئے مہاجروں کومتحدکرکے انہیں ایک طاقت بنایا، ان کاکھویاہواوقاربحال کیا اوربر سوں کی جدوجہداورقربانیوں کے ذریعے ایم کیوایم کوسندھ کی دوسری اورپاکستان کی تیسری بڑی سیاسی قوت بنادیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہاجردشمن قوتوں کومہاجروں کاایک طاقت بننااوران کی جماعت کاملک کی تیسری بڑی جماعت بنناایک آنکھ نہ بھایااورانہوں نے اسے توڑنے اورکمزورکرنے کی سازشیں شروع کردیں، سرکاری ایجنسیوں نے 1991ء میں ایم کیوایم کے آفاق احمداورعامرخان کوخریدکران سے حقیقی گروپ بنایااور ایم کیوایم کو سیاسی طورپرختم کرنے اورمہاجروں کو کچلنے کیلئے19جون 1992ء کو فوجی آپریشن شروع کیاگیاجوکسی نہ شکل میں جاری رہااورآج تک جاری ہے ۔ اس دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو بیدردی سے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا،ہزاروں کوگرفتارکیاگیا، سینکڑوں کولاپتہ کیاگیا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے مہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی سازش کے تحت پی ایس پی بنائی اورپھر2016ء میں فاروق ستارکوخرید کرپی آئی بی اوربہادرآباٹولہ تشکیل دیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر آفاق احمد، عامرخان، انیس قائم خانی، مصطفےٰ کمال، فاروق ستار، خالدمقبول ،ندیم نصرت اوردیگرلوگ تحریک سے غداری نہ کرتے توآج مہاجر تحریک کایہ حال نہ ہوتا،
مہاجروں کی آوازکواس بیدردی سے نہ کچلاجاتا، پاکستان کوارٹرز کے مظلوم مہاجروں کوان کے گھروں سے بیدخل کرنے کیلئے ایسی ظلم وبربریت نہ کی جاتی ۔
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز اورجہانگیرروڈ میں آبادمہاجروں نے پاکستان کے لئے برسوں خدمت کی ، ان کوارٹرزکوان مہاجروں کوالاٹ کیاگیاتوانہیں 50کی دہائی میں ہی وہاںآباد مہاجروں کومالکانہ حقوق دینے کافیصلہ کرلیاگیاتھالیکن مارشل لاء کی وجہ سے اس پر عمل درآمدنہیں ہوسکا۔ یہ مہاجران کوارٹرزکاکرایہ باقاعدگی سے دیتے رہے ، 90ء کی دہائی میں ایم کیوایم نے بھرپورکوشش کرکے ان علاقوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دلادیتے تھے لیکن اب حکومت انہیں غیرقانونی قراردے کران مہاجروں کوان کے گھروں سے بیدخل کررہی ہے اوراس کیلئے سپریم کورٹ کے آرڈرکوجوازبنایاجارہاہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز پاکستان کوارٹرزکے مظلوم مہاجروں کوبیدخل کرنے کیلئے پولیس نے جس طرح یلغار کی ، جس وحشیانہ طریقے سے ان پر فائرنگ ، شیلنگ اورلاٹھی چارج کیا،ان کے خلاف واٹرکینن استعمال کیاگیامیں اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کے اس ظالمانہ آپریشن پر وفاقی اورصوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اورپیپلزپارٹی کی حکومت سندھ دونوں ہی ملکر مہاجروں پر ظلم ڈھارہی ہیں اوران کااستحصال کررہی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمران خان ایک طرف کہتاہے کہ وہ ملک کے شہریوں کے لئے50لاکھ گھربناکردے گالیکن وہ کراچی میں پاکستان کوارٹرز کے مکینوں سے ان کے گھرچھین رہاہے اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کااپوزیشن لیڈرکہتاہے کہ پاکستان کوارٹرز والے غیرقانونی قابضین ہیں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز اورجہانگیرروڈ کے مکینوں کاان کوارٹرزپر پورا حق ہے اورمیں مطالبہ کرتاہوں کہ ان مکینوں کوفی الفورمالکانہ حقوق دیے جائیں۔
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ چیف جسٹس کو صرف مہاجربستیاں نظر آتی ہیں، انہیں سہراب گوٹھ، اتحادٹاؤن، منگھوپیر، کٹی پہاڑی، سکندرآباد اوردیگر غیرقانونی آبادیاں نظرنہیں آتیں،اس جیسی غیرقانونی آبادیوں کوتواسٹیبلشمنٹ نے ریگولرائز کردیالیکن مہاجربستیوں کومسمار کیاجارہاہے، پاکستان کوارٹرز سے مہاجروں کوبے دخل کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی غیرمہاجر کی بستی کوڈھانے اورانہیں بے گھر کرنے کی بات نہیں کرتالیکن میراسوال یہ ہے کہ مہاجربستیاں جوقانونی ہیں وہاں سے مہاجروں کو کیوں بے دخل کیاجارہاہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان کوارٹرز میں ظالمانہ ایکشن اور مہاجروں کوان کی بستیوں سے بے دخل کرنے کایہ عمل گریٹرپنجاب کی اس سازش کاحصہ ہے جس کے تحت اسٹیبلشمنٹ کراچی کواپنی سیٹلائٹ اسٹیٹ بناناچاہتی ہے، اسی سازش کے تحت بلوچستان کوچین کے ہاتھوں بیچاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک میں زندہ ہوں ایسانہیں ہونے دوں گا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کوارٹرزمیں مہاجروں پر جوظلم کیاگیا، اس کے ذمہ داروہ تمام افراد ہیں جنہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں شہیدوں کے لہوکاسودا کرتے ہوئے تحریک سے غداری کی ، اگریہ لوگ تحریک سے غداری نہ کرتے تومہاجروں کوآج یہ دن نہ دیکھناپڑتااورکسی میں یہ ہمت نہ ہوتی کہ وہ مہاجربستیوں پر ایساظلم ڈھاتا۔آج یہ لوگ پاکستان کوارٹرز کے معاملے پر مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ قوم سے غداری کرنے والے ان ضمیرفروش عناصر کا سوشل بائیکاٹ کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کوارٹرزمیں مہاجروں پرہونے والے ظالمانہ ایکشن کے خلاف کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت نے کوئی آوازنہیں اٹھائی، کسی اینکرنے س پر کوئی ٹاک شونہیں کیا، کسی تجزیہ نگارنے اس کی مذمت نہیں کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اس بات پربھی افسوس ہے کہ پاکستان کوارٹرزمیں مہاجرماؤں،بہنوں،بزرگوں،نوجوانوں اوربچوں پر جووحشیانہ تشددہوا، جو بربریت ہوئی اس پرکراچی کے کسی اورعلاقے میں کوئی احتجاج نہیں کیاگیا۔ الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کوارٹرزمیں جوظلم کیاگیاوہ صرف پاکستان کوارٹرز کامعاملہ نہیں بلکہ پوری مہاجرقوم کامعاملہ ہے ، پاکستان کوارٹرزکے مظلوم مہاجروں کوان کے گھروں سے بیدخل کرنے کے لئے جوظالمانہ آپریشن کیاگیاوہ مہاجروں کے لسانی ،جسمانی، معاشی اوراقتصادی قتل اوران کی Ethnic Cleansing یعنی لسانی طورپران کا صفایا کرنے کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جو قیام پاکستان کے بعد سے شروع ہوئی اورآج تک جاری ہے ، اگرمہاجرعوام اس پر خاموش رہے اوراس کے خلاف نہ اٹھے تومہاجردشمن قوتیں مکمل طورپر ان
کاصفایاکردیں گی ، مہاجرمکمل طورپرغلام بن کررہ جائیں گے اوروہ نسل درنسل غلام بنے رہیں گے ۔ اب وقت آگیاہے کہ قوم کے ایک ایک فردخصوصاً نوجوانوں کواپنی ذمہ داریوں کااحساس کرناہوگااوراپنی آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے اٹھناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مہاجرعوام اس ظلم کے خلاف اٹھیں یا نہ اٹھیں ، میں جب تک زندہ ہوں اس ظلم کے خلاف آوازاٹھاتارہوں گااورمہاجروں کی باعزت زندگی اور ان کے غصب شدہ حقوق کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا اور اپنے مشن ومقصدپر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، میں نے مہاجروں کے حقو ق کیلئے تین مرتبہ جیلوں میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، میرے بڑے بھائی اوربھتیجے کوگرفتارکرکے بیدردی شہید کردیاگیا، میرے بھانجے اوربھتیجے کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاگیا، میراپوراخاندان دربدرہوگیالیکن میں نے تحریک کونہیں چھوڑااور آج بھی مہاجروں کی بقاء اوران کے حقوق کیلئے رات دن جدوجہدمیں مصروف ہوں۔اسٹیبلشمنٹ اورموجودہ حکومت بھی مجھے انٹرپول کے ذریعے لے جانے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے ، مجھے اس کاکوئی خوف نہیں ،میں ان کے آگے ہتھیارنہیں ڈالوں گا۔ جناب الطاف حسین نے مہاجرعوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہمت نہ ہاریں، اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں۔ انہوں نے پولیس کے ظلم وتشددکانشانہ بننے والے پاکستان کوارٹرز کے بزرگوں، ماؤں،بہنوں،نوجوانوں اوربچوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ انہوں نے پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج کے نتیجے میں شدیدزخمی ہونے والے بزرگ ابراہیم لودھی کی صحتیابی کے لئے بھی دعاکی ۔
*****
1/9/2025 8:08:02 AM
کسی صحافی یااینکر نےمہاجروں پر ڈھائے گئے مظالم کا زکر نہیں کیا.الطاف ح
...
06 Jan 2025
میں حق اورسچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا اور عوام کواصل حقائق سے آگاہ کر
...
05 Jan 2025
کراچی انٹربورڈکے نتائج فی الفورکالعدم قراردیئے جائیں ایم کیوایم رابطہ
...
04 Jan 2025
ڈی جی ISPRلیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری صاحب! فوج نے اب تک ان کے خلاف
...
04 Jan 2025
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اس طرح کے انسانیت کے خلاف جرائم کی
...
03 Jan 2025
ایم کیوایم پرپابندیوں، مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں پر ریاستی مظالم او
...
29 Dec 2024
بینظیربھٹوکے قتل کے بعد تین روز تک قتل وغارتگری اوردہشت گردی کاجو بازا
...
29 Dec 2024
شہید سید علی رضا عابدی کی والدہ سے ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف
...
25 Dec 2024
عوام ظالمو ں کے سہولت کار نام نہاد مفتیان اور علما کابائیکاٹ کریں. الط
...
24 Dec 2024
عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کی روشنی میں آرمی چیف جنرل عاصم
...
24 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us