Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہید ملت خان لیاقت علی خان کی زندگی پاکستان سے سچی محبت اور عقیدت کا عملی نمونہ ہے، الطاف حسین


شہید ملت خان لیاقت علی خان کی زندگی پاکستان سے سچی محبت اور عقیدت کا عملی نمونہ ہے، الطاف حسین
 Posted on: 10/16/2013
شہید ملت خان لیاقت علی خان کی زندگی پاکستان سے سچی محبت اور عقیدت کا عملی نمونہ ہے، الطاف حسین
خان لیاقت علی خان کے قتل کے اصل اسباب پر آج تک پردہ پڑا رہنا المیہ ہے، الطاف حسین
شہید ملت خان علی خان کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت، شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، الطاف حسین
شہید ملت خان لیاقت خان کی 62 ویں برسی کے موقع پر خصوصی بیان
لندن۔۔۔16، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی زندگی پاکستان سے سچی محبت اور عقیدت کا عملی نمونہ ہے اور شہید نے پاکستان کے قیام کیلئے جو قابلِ فراموش قربانیاں دیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ وفا اور خلوص کے پیکر بھی تھے ۔شہید ملت خان لیاقت خان کی 62ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ملت خان لیاقت خان پاکستان کو اس کے خوابوں کی تعبیر دیکر ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کرنا چاہتے تھے لیکن یہ ملک و قوم کی بدقسمتی رہی کہ انہیں راولپنڈی کے ایک جلسے میں گھناؤنی سازش کے تحت بیدردی سے شہید کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت خان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے اور پاکستان میں غریب و متوسط طبقہ کی قیادت کا انقلاب ضرور آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کا المیہ یہ ہے کہ شہید ملت خان لیاقت خان کے قتل کی واردات کے اصل اسباب پر آج تک پردہ پڑا ہوا ہے اور اس کے پس پردہ حقائق سے عوام آج بھی ناواقف ہیں ۔جناب الطاف حسین نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ شہید خان لیاقت خان کے قتل کے اسباب اور اس کی تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائے۔ 

9/28/2024 4:17:26 AM