ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے 69غیرملکی اکاؤنٹس ہونے کی خبرسراسرغلط،بے بنیاد اور
من گھڑت ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
اس خبر کامقصد قائدتحریک الطاف حسین کوبدنام کرنااورالزامات لگاکرریاستی آپریشن کوجاری رکھناہے۔ رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 2 اگست 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض میڈیا میں آنے والی اس خبرکی سختی سے تردیدکی ہے کہ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے 69غیرملکی اکاؤنٹس ہیں۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایف آئی اے کی جانب سے میڈیاکودی جانے والی یہ خبرسراسرغلط،بے بنیاد اورمن گھڑت ہے جس کا مقصد سوائے اس کے اورکچھ نہیں کہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کوبدنام کیاجائے، جناب الطاف حسین کی کردارکشی کی جائے اوراس طرح کے جھوٹے الزامات لگاکرایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن کوکسی نہ کسی شکل میں جاری رکھاجائے ۔
*****