ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈاورایف سی ایریا کے مکینوں کی
غیرقانونی بیدخلی کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے لندن میں 10 ڈاؤننگ پر احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا ،اراکین رابطہ کمیٹی، کارکنوں ، خواتین اوربچوں کی شرکت
مظاہرین کی جانب سے’’ الیکشن کابائیکاٹ‘‘ ۔۔۔ فوجی سلیکشن کابائیکاٹ۔۔۔ We want justice کے نعرے
ریاستی طاقت کے ذریعے اس کومٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔مہاجروں کی نمائندگی کے راستے محدودکردیے گئے۔ڈاکٹرندیم احسان
ایم کیوایم پر پابندیاں ختم کی جائیں، مارٹن کوارٹر، کلیٹن کوارٹرز کے مکینوں کی گھروں سے غیرقانونی بیدخلی بند کی جائے۔ڈاکٹرندیم احسان
جوبات قائدتحریک الطاف حسین برسوں سے کہتے آئے تھے آج پنجاب کے عوام بھی سڑکوں پر کہہ رہے ہیں۔قاسم علی رضا
برطانوی حکومت مہاجروں کے خلاف ریاستی مظالم رکوانے کے سلسلے میں اپنااثررسوخ استعمال کرے۔ہاشم اعظم
لندن ۔۔۔ 22 جولائی 2018ء
ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن،ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرپابندی، الیکشن کے نام پر ہونیو الے سلیکشن ، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈاورایف سی ایریا کے مکینوں کی ان کے گھروں سے غیرقانونی بیدخلی اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے آج بروز اتوار لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گا ہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا ، رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، سفیان یوسف،سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان محمدسلیم ،عارف آجاکیہ، یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ، کارکنوں ، نوجوانوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم، قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ، شہداء اورلاپتہ ساتھیوں کی تصاویر اورمختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، غیرقانونی گرفتاریوں اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف مذمتی کلمات تحریر تھے ۔ جبکہ مظاہرین نے کراچی میں حکومت کی جانب سے مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈاورایف سی ایریا کے مکینوں کی ان کے گھروں سے غیرقانونی بیدخلی کے خلاف بھی بہت سے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔ مظاہرین مسلسل ’’ بائیکاٹ ،بائیکاٹ۔۔۔الیکشن کا بائیکاٹ‘‘ ۔۔۔ فوجی سلیکشن کابائیکاٹ۔۔۔ We want justice .. wake up-wake up-UK wake مہاجروں کاقتل عام۔۔۔ بند کرو اوردیگرنعرے لگاتے رہے ۔ سیاحوں نے بھی ایم کیوایم کے اس مظاہرے میں دلچسپی کامظاہرہ کیااورایم کیوایم کے کارکنوں سے مظاہرے کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم مہاجروں او رتمام مظلوموں کے حقوق کے لئے جدوجہدکررہی ہے لیکن ریاستی طاقت کے ذریعے اس کومٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، نائن زیروسیل اوردفاتربندہیں، قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی تقریرپر پابندی عائد ہے، ان کے نعرے لگانے والے مہاجر نوجوانوں تک کو گرفتارکیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری میں کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کوآدھاکردیاگیا، حلقہ بندیاں کرکے مہاجروں کی نمائندگی کے راستے محدودکردیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈاورایف سی ایریا کے مکینوں نے سرکاری ملازمین کی حیثیت سے برسوں سے ملک کی خدمت کی تھی لیکن آج انہیں اپنے گھروں سے غیرقانونی طورپر بیدخل کیاجارہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم پر پابندیاں ختم کی جائیں، مارٹن کوارٹر، کلیٹن کوارٹرز کے مکینوں کوان کے گھروں سے غیرقانونی بیدخلی کاعمل بند کیاجائے۔ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا نے اپنے خطاب میں کہاکہ جوبات قائدتحریک الطاف حسین برسوں سے کہتے آئے تھے کہ سرکاری ایجنسیاں سیاست میں مداخلت کررہی ہیں جس پر انہیں طرح طرح کے الزامات سے نوازاجاتاتھالیکن آج وہی بات سندھ ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں کے بعد اب پنجاب کے عوام بھی سڑکوں پر کہہ رہے ہیں۔ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے اپنے مختصر خطاب میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، کارکنوں کی جبری گمشدگیوں ،گرفتاریوں،قائدتحریک الطاف حسین کی میڈیاکوریج پر عائد غیرقانونی پابندیوں اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرعائدپابندیوں کی شدیدمذمت کی اور اوربرطانوی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کورکوانے کے سلسلے میں مداخلت کرے اوراپنااثررسوخ استعمال کرے۔