Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈیفنس میں معصوم طالبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتارکیا جائے، اے پی ایم ایس او


ڈیفنس میں معصوم طالبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتارکیا جائے، اے پی ایم ایس او
 Posted on: 10/12/2013
ڈیفنس میں معصوم طالبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتارکیا جائے، اے پی ایم ایس او
شہر بھر میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کے سفاکانہ واقعات کا رونماء ہونا سوالیہ نشان ہے
کراچی:۔۔12 ؍اکتوبر 2013
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کے مرتکب درندہ صفت عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جارہا ہے اس کے باوجود معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ درندگی کے سفاکانہ واقعات کا رونماء ہونا سوالیہ نشان اور باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ رونماء ہونے والے زیادتی کے واقعات سے طلبہ و طالبات میں شدید خوف و ہراس و بے چینی پائی جارہی ہے جبکہ ان کے والدین شدید اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ لہٰذا زیادتی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معصوم طالبہ کے ساتھ زیادتی کا فوری نوٹس لیں اور اس واقعہ میں ملوث مجرمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور طالبہ کو جانی و مالی تحفظ فراہم کی جائے۔

9/28/2024 2:26:03 AM