ایم کیوایم یونٹ یوسی 06 سائٹ ٹاؤن کے کارکن فضل ربی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔۔12 اکتوبر 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم پختون آرگنا ئزنگ کمیٹی یونٹ یوسی 6سائٹ ٹاؤن کے کارکن فضل ربی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین)