Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈیفنس کے علاقے میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ڈیفنس کے علاقے میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/11/2013
ڈیفنس کے علاقے میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات اسلامی معاشرے پر بد نما داغ ہیں، رابطہ کمیٹی
تیزی سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات سے پوری قوم فکر مند ہے اور ان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے 
زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم طالبہ سے رابطہ کمیٹی کا اظہار ہمدردی
حکومت معصوم بچی سے زیادتی میں ملوث درندہ صفت عناصر کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔۔11اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معصوم طالبہ کے ساتھ زیادتی کی سخت ترین لفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ زیادتی میں ملوث درندہ صفت عناصرکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہاکہ معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات اسلامی معاشرے پربدنماداغ ہیں جن میں ملوث درندہ صفت عناصرکسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ زیادتی کے واقعات میں تیزی سے ہونیوالے اضافے سے شہریوں میں شدیدغم وغصہ پایا جارہا ہے جبکہ ان واقعات سے سے پوری قوم فکرمند نظرآتی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے زیادتی کانشانہ بننے والے معصوم طالبہ سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں خواتین کوقدراور عزت کامرتبہ حاصل ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ ملک میں قانون ہوتے بھی اس پرعمل نہیں کیاجاتا اوریہ ہی وجہ ہے کہ خواتین خصوصاً معصوم بچیوں سے زیادتی کے مرتب افراد قانون کی گرفت میں نہیں آپاتے۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ معصوم طالبہ سے زیادتی میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں ملک میں رائج قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے۔ 

9/28/2024 2:24:32 AM