ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا عیدالفطرکے موقع پرڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ فاروق اور صاحبزادوں
عالیشان اوروجدان سے ہمدردی کااظہار
جناب الطاف حسین کا ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم ،ویسٹ لندن یونٹ کے ذمہ داروجیہہ احمداور
ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل شمس سے اظہارتعزیت
قائدتحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل کی سینئرکارکن محترمہ صفیہ اکبر کی عیادت کی
لندن ۔۔۔ 17 جون 2018ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے عیدالفطرکے موقع پر ایم کیوایم کے شہیدکنوینر ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے گھر فون کرکے ان کی بیوہ شمائلہ فاروق سے گفتگوکی اوران سے اوران کے صاحبزادوں عالیشان اوروجدان کوعیدکی مبارکباد پیش کی اوران سے ہمدردی کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم سے ان کے والد اورویسٹ لندن یونٹ کے ذمہ داروجیہہ احمد سے انکی والدو کے انتقال پر تعزیت کی ۔ جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل کی سینئرکارکن محترمہ صفیہ اکبر کی بھی عیادت کی اوران کی مکمل صحتیابی اوردرازی عمر کے لئے دعاکی۔ انہوں نے ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل شمس کوان سے انکے والدکے انتقال پرتعزیت کی ۔