Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء کے بعد لاپتہ کئے گئے ایم کیوایم کے تین کارکنان عارف حسین نظامی ، محمد نعیم اور محمد علی کو فی الفور بازیاب کرایاجائے ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی


خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء کے بعد لاپتہ کئے گئے ایم کیوایم کے تین کارکنان عارف حسین نظامی ، محمد نعیم اور محمد علی کو فی الفور بازیاب کرایاجائے ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی
 Posted on: 10/11/2013
خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء کے بعد لاپتہ کئے گئے ایم کیوایم کے تین کارکنان عارف حسین نظامی ، محمد نعیم اور محمد علی کو فی الفور بازیاب کرایاجائے ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی 
ڈبل کیبن میں سوار سادہ لباس میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 7اکتوبر پیر کی شام کارکنان کومکینک کی دکان سے اغواء کیا جو تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ، حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین 
خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء کے بعد لاپتہ کئے گئے ایم کیوایم کے تینوں کارکنان کو سامنے لایاجائے ، اگر ان کے خلاف ثبوت ہے تو کارروائی کی جائے ، آصف حسنین 
لوگوں کو اٹھا کر قتل اور لاپتہ کرنے کا طریقہ کار بند کرایاجائے ، آصف حسین 
پاکستان میں سیاست کرنا جرم ہے تو سیاست ختم کردی جائے، لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کے تاثرات 
لاپتہ کارکنان کے اہلخانہ ، بچے اور بچیوں نے پریس کلب کے باہر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے مظاہرہ بھی کیا 
حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کی اراکین قومی اسمبلی سفیان یوسف ، ثمن جعفری اور رکن سندھ اسمبلی سمیتاسید کی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء کے بعد لاپتہ کئے گئے کارکنان کے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔11، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی آصف حسنین ، سفیان یوسف، محترمہ ثمن جعفری اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ سمیتا سید نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ، وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ڈبل کیبن میں سوار سادہ لباس میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں 7اکتوبر پیر کی شام کو مکینک کی دکان سے اغواء کئے گئے ایم کیوایم کے تین کارکنان عارف حسین نظامی ولد عبد الحمید نظامی ، محمد نعیم ولد عبد اللہ اور محمد علی ولد سعادت اللہ کو فی الفور بازیاب کرایاجائے ۔ انہوں نے بتایا کے تینوں کارکنان کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے سینکڑوں گواہوں کی موجودگی میں اغواء کیا جو تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ۔ یہ مطالبہ انہوں نے جمعہ کی سہ پہر کراچی پریس کلب میں خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء کے بعد لاپتہ کئے گئے ایم کیوایم کے تینوں کارکنان کے اہل خانہ کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست قومی اسمبلی آصف حسنین نے کہا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کا خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء کی سنگین وارداتیں آج بھی جاری ہیں جبکہ ماضی میں ان تلخ حقائق کا ایم کیوایم سامنا کرچکی ہے ، 1992ء کے آپریشن کے بعد سے ایم کیوایم کے 28کارکنان ابھی تک لاپتہ ہے اور فروری 2013کے دوران بھی ایم کیوایم 


2
کے 5کارکنان جنہیں بے گناہ گرفتار کیا گیا تھا وہ بھی تاحال لاپتہ ہیں اور ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں مذہبی ، فرقہ واریت کی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ جاری ہے یہاں تک کے پولیس اہلکاروں کو بھی ٹارگٹ کیاجارہا ہے ، کل ایم کیوایم کے تین کارکنان کو شہید کیا گیا آج بھی اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے سابق حق پرست کونسلر کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بیدردی سے شہید کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں جب ایک جانب شہر بدامنی شکار ہے ، جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھر رہے ہیں ، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں اور الٹا خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ہمارے کارکنوں کو ہی اغواء کرکے لاپتہ کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ بھتہ خور عناصر کے خاتمے کیلئے آپریشن کا مطالبہ کیا اور لیکن یہ ٹارگٹڈ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے بجائے ایم کیوایم پر مسلط کردیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہر میں قتل ، بھتہ خوری اور جرائم کی وارادتیں آج بھی جاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے تین کارکنان کی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء اور لاپتہ کئے جانے کے خلاف پٹیشن جمع کرادی ہے ، جب خفیہ اداروں نے ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری سے انکار کیا تو ہم اس واقعہ کو میڈیاکے ذریعے اجاگر کررہے ہیں تاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی زندگیوں کو تحفظ مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے باوجود امن ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے اور یہ بڑا سوالیہ نشان ہے ، امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ آپریشن کی سمت درست کی جائے اور جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کو گرفت میں لیاجائے نہ کہ اس کے بجائے سیاسی فوائد حاصل کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ خفیہ اداروں نے ایم کیوایم نے جن تین کارکنان کو اغواء کیا ہے انہیں سامنے لایاجائے ، اگر ان کے خلاف ثبوت ہے تو کارروائی کی جائے لیکن لوگوں کو اٹھا کر قتل اور لاپتہ کرنے کا طریقہ کار بند کیاجائے ۔ پریس کانفرنس میں خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء کے بعدلاپتہ کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن محمد علی کی اہلیہ ، عارف حسین نظامی کی اہلیہ اور محمد علی کی اہلیہ نے خفیہ اداروں کے ہاتھوں اپنے شوہر وں کے اغواء اور لاپتہ کئے جانے کی المناک اور دردناک واقعہ کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا اور کہا کہ بے شک ہمارے شوہر ایم کیوایم کے کارکنان ہیں لیکن ایسا کب تک چلتا رہے گا کہ لوگوں کو بے گناہ گرفتار کر کے لاپتہ کردیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاست کرنا جرم ہے تو سیاست ختم کردی جائے ، سیاسی کارکنوں کو اس طرح اغواء کرکے لے جانا کہاں کا انصاف ہے ؟ ۔ انہوں نے بتایا کہ جن کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور راتوں میں بے چین رہتے ہیں اور سوالات کرتے ہیں کہ پاپا کب آئیں گے اور یہاں صورتحال ہے کہ ماورائے آئین اور قانون اقدامات کئے جارہے ہیں اور کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیاجارہا ہے ۔ پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کے لاپتہ کئے گئے کارکنان کے اہل خانہ ، بچوں اور بچیوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور چیف جسٹس آف پاکستان، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سند ھ سے مطالبہ کیا کہ خفیہ اداروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواء اور لاپتہ کئے جانے کے غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے اور ان کے پیاروں کو جلداز جلد بازیاب کرایا جائے ۔ 












12/28/2024 3:39:29 AM