Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کو سینکڑوں آہوں اور سسکیوں کے درمیان علیحدہ علیحدہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کو سینکڑوں آہوں اور سسکیوں کے درمیان علیحدہ علیحدہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 10/10/2013
شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کو سینکڑوں آہوں اور سسکیوں کے درمیان علیحدہ علیحدہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی، حق پرست ارکان اسمبلی، پی ایس او سی، پی او سی کے ذمہ داران، مقامی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان اور شہداء کے عزیز و اقارب نے شرکت 
کراچی: 10اکتوبر2013ء
گزشتہ دنوں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر ہزارہ یونٹ 7کے انچارج سعید بنگش، کارکن راجہ کامران سینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان کورنگی نمبر 1 قبرستان اور اورنگی ٹاؤن کے شہید کارکن سلیم الدین اورنگی ٹاؤن نمبر14-Cکے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ شہدا کی نمازجنازہ بعد نماز عصر جامع مکی مسجد کورنگی نمبر ڈھائی جبکہ شہید سلیم الدین کی نمازجنازہ بعد نمازظہر میں ادا کی گئی۔ شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی،حق پرست ارکان اسمبلی محبوب عالم ،وقار حسین شاہ، محمد حسین ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، پی ایس او سی ،پی او سی کے ذمہ داران،کورنگی و اورنگی ٹاؤن سیکٹرزویونٹس کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان ،ہمدردوں اورشہداء کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
دریں اثناء کورنگی کے شہدا کا سوئم مورخہ 11اکتوبر2013کو بعدنمازجمعہ جامع مکی مسجدکورنگی نمبر ڈھائی جبکہ شہید سلیم الدین کا سوئم مورخہ 13اکتوبر 2013کوچمن آرا مسجد اور نگی ٹاؤن سیکٹر14-Cمیں ہو گا۔ جبکہ خواتین کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انتظام شہدا کی رہائشگاہوں پر کیا جائے گا۔








12/28/2024 4:02:02 AM