ایم کیوایم ایلڈرز ونگ کے کارکن بشیر احمد شیخ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔10، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 4کے کارکن بشیر احمد شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)