قائدتحریک الطاف حسین کافکروفلسفہ تمام کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے،سیدامین الحق
مخلص وثابت قدم اورایماندارکارکنان انقلابی تحریکوں کے اثاثہ ہوتے ہیں
مخالفین کے منفی پروپگنڈوں کے باوجودآج بھی نوابشاہ الطاف حسین کا مضبوط قلعہ ہے،خالدسلطان
متحدہ قومی موومنٹ کامشن ومقصدصرف اورصرف خدمت ہے
نواب شاہ میں جنرل ورکرزاجلاس سے رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اورخالدسلطان کا خطاب
رابطہ کمیٹی کی جانب سے زون کی تنظیم نوکے سلسلے بارہ رکنی نئی کمیٹی کے ناموں کااعلان
نوابشاہ:۔۔۔10، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق نے کہاہے کہ مخلص وثابت قدم اورایماندارکارکنان انقلابی تحریکوں کے اثاثہ ہوتے ہیں اوروہی انقلابی تحریکیں کامیابی حاصل کرتی ہیں جن میں شامل کارکنان عزم و حوصلوں سے مالامال ہوں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کافکروفلسفہ ہی ایم کیوایم کے تمام کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے جس پرعمل پیراہوکروہ حالات کا باآسانی مقابلہ کرسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزنواب شاہ زون کے جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کے دوران کیاقبل ازیں انہوں نے نواب شاہ زون کی تنظیم نوکرتے ہوئے بارہ رکنی کمیٹی کے نئے ذمہ داران کے ناموں کااعلان کیااورانہیں مبارکباددی۔جنرل ورکزاجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان نے بھی خطاب کیا۔جنرل ورکرزاجلاس میں ایم کیوایم کارکنان نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پرسندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج محمدعمرقریشی،اراکین فریداحمد ، ظفر خان،غلام رسول سموں کے علاوہ دیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔ سید امین الحق نے کہاکہ ہردورمیں انقلابی تحریکوں کومصائب کاسامنا کرنا پڑتاہے تاہم وہ تحریکیں اسی وقت کامیابی سے ہمکنارہوتی ہیں جب اس میں شامل کارکنان کے عزم پختہ اور حوصلے جواں ہوں۔انہوں نے نومنتخب ذمہ داران کوقائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ کے کاندوں پر بھاری ذمہ داریاں ہیں، تحریکوں میں ذمہ داری آنی جانی چیزہے لہٰذاآپ اپنی ذمہ داری کومحسوس کرتے ہوئے اپنی اناکوفناکرکے تحریک کے پیغام کوزیادہ سے زیادہ آگے بڑھائیں۔ جنرل ورکرزاجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی خالدسلطان نے خطاب میں کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کامشن ومقصدصرف اورصرف خدمت ہے ، قائدتحریک الطاف حسین نے کارکنان کو درس دیاہے کہ سیاست برائے خدمت کواپناشعاربنائیں۔انہوں نے کہاکہ مخالفین کے منفی پروپگنڈوں کے باوجودنوابشاہ کل بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کاشہرتھا اور آج بھی یہ شہرالطاف حسین کا مضبوط قلعہ ہے ۔اس موقع پرانہوں نے نوابشاہ زونل کمیٹی کے نئے ذمہ داران کے ناموں کااعلان کیاجس کے مطابق نوابشاہ زون کے زونل کمیٹی نئے انچارج عاصم کبیر،راؤ ساجد علی ،سکندرعلی کریوجوائنٹ انچارجزاورممبران میں عظمت عمران،فرحان شیخ،معظم خان،راناعارف،محمدفاروق قریشی ،ملک شبیراحمد،محمداخترمغل، توقیر خانزادہ اورمحمدفاروق گپچانی شامل ہیں۔