Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ایلڈرز ونگ سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 7 کے کارکن محمد ہاشم کے صاحبزادے اور ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 7 کے انچارج سعید بنگش اور کارکن راجہ کامران کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس


ایم کیوایم ایلڈرز ونگ سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 7 کے کارکن محمد ہاشم کے صاحبزادے اور ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 7 کے انچارج سعید بنگش اور کارکن راجہ کامران کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 10/9/2013
ایم کیوایم ایلڈرز ونگ سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 7 کے کارکن محمد ہاشم کے صاحبزادے اور ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 7 کے انچارج سعید بنگش اور کارکن راجہ کامران کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
ایم کیوایم کے کارکنان کا بہیمانہ قتل شہر کا امن خراب کی سازش کا حصہ ہے، نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی 
لندن:۔۔۔9، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ سرجانی ٹاؤن سیکٹریونٹ 7کے کارکن محمدہاشم کے جواں سال صاحبزادے محمد امجد اور ایم کیوایم گورنگی سیکٹر یونٹ7کے انچارج سعید بنگش ولد عبدالرشید ،کارکن راجہ کامران ولد محمد اصغر کی دہشت گردی کے واقعے میں المناک شہادت پردلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شہداء کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل کی توفیق دے۔(آمین)
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایلڈرزونگ سرجانی ٹاؤن سیکٹریونٹ 7کے کارکن محمدہاشم کے صاحبزادے محمد امجد اورایم کیوایم گورنگی سیکٹر یونٹ 7کے انچارج سعید بنگش ،کارکن راجہ کامران بہیمانہ قتل اور ہمدرد محمد ایوب کے زخمی ہونے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری کے باوجودتسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنان ،ان کے عزیزواقارب اورعام شہریوں کو قتل وغارتگری کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے شہدا ء تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔
علاوہ ازیں محمدامجدشہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان سرجانی ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ اورتدفین میں ایلڈرز ونگ کے ذمہ داران،سرجانی ٹاؤن سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان ،ہمدردوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں شہید ہونے والے ایم کیوایم گورنگی سیکٹر یونٹ 7کے انچارج سید بنگش اورکارکن راجہ کامران کی نماز جنازہ مورخہ 10اکتوبر2013ء بروز جمعرات بعد نمازعصرجامع مکی مسجد خواجہ غریب نواز ٹاؤن کورنگی نمبر ڈھائی پر ادا کی جائے گی۔ 

12/28/2024 3:15:09 AM