حق پرست ارکان اسمبلی کی جانب سے مشرف کالونی بلدیہ ٹاؤن میں کھلی کچری کاانعقاد
عوام کی بلاتفریق رنگ ونسل بے لوث خدمت ایم کیوایم کامشن ومقصداورنصب العین ہے،یوسف شاہوانی
حق پرست نمائندے ہی عوام کے سچے اورمخلص نمائندے ہیں جوقائدتحریک کی ہدایت پرعمل پیراہوکرعوام کی خدمت کررہے ہیں
کراچی:۔۔۔9، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی ورکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی اوررکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے مشرف کالونی بلدیہ ٹاؤن میں کھلی کچری لگائی اورکچی آبادی اورمختلف گوٹھوں کے رہائشی عوام کے مسائل معلوم کیے اوران کے حل کیلئے بروقت احکامات جاری کئے۔ اس موقع پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی،سوئی سدرن گیس کمپنی اوربلدیہ ٹاؤن کے ٹاؤن ایڈمنسٹروافسران بھی موجودتھے۔قبل ازیںیوسف شاہوانی نے کچری میںآنیوالے عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوام کی بلاتفریق رنگ ونسل بے لوث خدمت ہی ایم کیوایم کا مشن ومقصداورنصب العین ہے، قائد تحریک الطاف حسین نے شروع دن سے اپنے حق پرست عوامی نمائندوں کومسائل زدہ اورپریشان حال عوام کی بے لوث خدمت کادرس دیاہے اوریہی وجہ ہے کہ حق پرست نمائندے رات دن عوام کے درمیان رہ کران کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔اس موقع پرعوام نے حق پرست نمائندوں کوپانی،بجلی گیس کے عدم فراہمی اور صفائی ستھرائی کے ناقص نظام کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہاکہ حق پرست نمائندے ہی عوام کے سچے اورمخلص نمائندے ہیں جودن رات عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔یوسف شاہوانی اورسلمان مجاہد بلوچ نے عوام کے مسائل کو غورسے سنااورانہیں فوری حل کرنے کیلئے موقع پرموجودواٹر بورڈ، کے ای ایس سی ،سوئی گیس اورٹاؤن افسران کو احکامات جاری کیے