Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہرِقائدمیں جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافے پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہارِمذمت


شہرِقائدمیں جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافے پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہارِمذمت
 Posted on: 10/9/2013
شہرِقائدمیں جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافے پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہارِمذمت
شہرمیں ٹارگٹڈآپریشن کے باوجودجرائم کی وارداتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
جرائم کی تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کانوٹس لیاجائے اورشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے
کراچی:۔۔۔9، اکتوبر2013ء
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے شہرِقائدمیں جرائم پیشہ مسلح ملزمان کے ہاتھوں شہریوں سے قیمتی سامان لوٹ ماراوردیگرجرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے پولیس وانتظامیہ کی نااہلی وناکامی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ کراچی کے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیا جائے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ عیدالاضحی سے قبل شہر میں لوٹ مارکی وارداتوں میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میںآرہاہے جس کے باعث شہری اہم شاہراہوں پردن دھاڑے اپنے قیمتی سامان زیورات،نقدرقم ،موبائل فون اوردیگراشیاء سے محروم کئے رہے ہیں اورکوئی انہیں تحفظ فراہم کرنیوالا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب قانون نافذ کرنے والوں اورپولیس کی جانب سے شہرمیں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ٹارگٹڈآپریشن جاری ہے جبکہ دوسری جانب قانون نافذکرنیوالے اداروں کے جاری ٹارگٹڈآپریشن کے باوجودکراچی کے پرچی مافیا،بھتہ خور،اغوابرائے تاوان اورقتل وغارتگری میں ملوث دہشت گرد آزادانہ کارروائیاں کررہے ہیں جس کے باعث شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہرمیں قانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری اکثریت کے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے جوٹارگٹڈآپریشن اورقانون نافذ کرنے والوں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ عیدالاضحٰی سے قبل شہرمیں جرائم کی تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کانوٹس لیاجائے اورلوٹ مار اوردیگرجرائم کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصرکیخلاف سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کوجان ومال تحفظ فراہم کیاجائے۔

9/28/2024 2:23:00 AM