بلوچستان کے حالیہ زلزلوں سے متاثر خاندانوں کی امداد ، علاج اور بحالی کیلئے جاری سرگرمیاں تیز کی جائیں ، الطاف حسین
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی اور خصوصا بلوچستان کی تنظیمی کمیٹی کے اراکین کو الطاف حسین کی ہدایت
زلزلہ کے نتیجے میں کراچی میں زیر علاج زخمیوں کی دیکھ بھال کیلئے ہسپتالوں کادورہ کریں اور زخمیوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء ، خشک اجناس ، دوائیں ، پانی کی بوتلیں اور کپڑے پہنچائیں ، الطاف حسین
لندن۔۔۔9، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اور خصوصاً بلوچستان سے تعلق رکھنے والی تنظیمی کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوچستان کے حالیہ زلزلوں سے متاثر خاندانوں کی امداد ، علاج اور بحالی کیلئے جاری سرگرمیوں کو تیز کریں اور خصوصاً کراچی کے ہسپتالوں میں زیر علاج بلوچستان کے ان زلزلہ زدگان اور زخمیوں کی دیکھ بھال کیلئے ان ہسپتالوں کا خصوصاً دورہ کریں اور ان کی ہرممکن مدد کریں ۔ جناب الطاف حسین نے زلزلہ کے ان متاثرین اور زیر علاج زخمیوں کو فوری طور پر انتہائی اہم نوعیت کی ضروریات زندگی کی اشیاء ، خشک اجناس ، دوائیں ، پانی کی بوتلیں ، کپرے جلد سے جلد ان ہسپتالوں میں ان متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کی تاکہ متاثرین ان کو دوران علاج اسپتال میں بھی استعمال کرسکیں اور بعد از اں علاج واپسی میں اپنے اپنے علاقوں گاؤں گوٹھ میں واپس لوٹتے ہوئے یہ سامان ساتھ بھی لے جاسکیں ۔