Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میڈیا ٹمپرنگ کے ذریعے کراچی اور اس کے شہری نمائندوں کو نشانہ بنانے کا عمل فی الفور بند ہونا چاہئے، فیصل سبزواری


میڈیا ٹمپرنگ کے ذریعے کراچی اور اس کے شہری نمائندوں کو نشانہ بنانے کا عمل فی الفور بند ہونا چاہئے، فیصل سبزواری
 Posted on: 10/8/2013
میڈیا ٹمپرنگ کے ذریعے کراچی اور اس کے شہری نمائندوں کو نشانہ بنانے کا عمل فی الفور بند ہونا چاہئے، فیصل سبزواری
میڈیا پر این اے 256 کے حوالے سے نادرا کی رپورٹ کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے جو قابل مذمت اور کراچی والوں کے ساتھ کھلا تعصب ہے
نادر انے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 کے حوالے سے رپورٹ میں واضح الفاظ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ حلقہ این اے 256 میں تصدیق کیے گئے ووٹرز میں سے 77 ہزار ووٹوں پر انگوٹھے کے نشان غیر معیاری بیلٹ پیپر اور مطلوبہ سیاہی استعمال نہ ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہیں، نادر انے ووٹوں کو کہیں بھی جعلی یا بوگس قرار نہیں دیا
ملک بھر میں یہی عمل دہرایا جائے تو وہاں بھی یہی نتائج حاصل ہونگے جو کراچی کے حلقہ این اے 256 میں ہوئے ہیں
متحدہ قومی موومنٹ جلد ہی حلقہ این اے 256 کے حوالے سے شائع کی گئی رپورٹنگ کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریگی
میڈیا رپورٹرز، اینکرپرسن، تجزیہ نگار اور سیاسی جماعتیں بتائیں کہ این اے 256 اور این اے 258 میں فرق کیا ہے 
جس حلقے میں ایم کیوایم پر الزام لگایا گیا ہے وہاں سے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی تیسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں
انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے جانچ کا کوئی بھی اصول اپنایا جائے ایم کیوایم اس کی نہ صرف حمایت کریگی بلکہ کھلے دل سے اس کا ساتھ بھی دیگی
ایم کیوایم انتخابی اصلاعات کیلئے سادہ کاغذ پر بھی دستخط کرنے کو تیار ہے، فیصل سبزواری کی حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی، خواجہ سہیل منصور، آصف حسنین، سفیان یوسف اور اقبال قادری ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ
کراچی:۔ ۔۔۔8 اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں قائدحزبِ اختلاف سیدفیصل سبزواری نے کہاہے کہ میڈیاٹمپرنگ کے ذریعے کراچی اوراس کے شہری نمائندوں کونشانہ بنانے کاعمل فی الفور بندہوناچاہئے، آئین پاکستان ہر شہری کو ووٹ کا حق دیتا ہے اور ہر پاکستانی کا یہ اختیار ہے کہ وہ حق رائے دہی کے ذریعے جس کوچاہے منتخب کرائے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے شہریوں سے ووٹ کاحق چھین کر انہیں دیوار سے لگایا جارہا ہے بلکہ یہ عمل ایم کیوایم کے خلاف ان سازشوں کاتسلسل ہے جواس کاووٹ بینک ختم کرنے کیلئے گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہیں لیکن اب یہ عمل بندہوناچاہئے۔وہ حق پرست اراکین قومی اسمبلی اقبال محمدعلی،خواجہ سہیل منصور،آصف حسنین ،سفیان یوسف اور اقبال قادری ایڈووکیٹ کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں میڈیا کے نمائندوں کو ہنگامی پریس بریفنگ سے خطاب کررہے تھے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ نادرا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے256کے حوالے سے رپورٹ دی ہے جس میں نادرا نے واضح الفاظ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ حلقہ این اے256میں تصدیق کیے گئے ووٹرزمیں سے 77 ہزاربیلٹ پیپرپرپائے گئے انگوٹھے کے نشان(تھمب اسٹمپ) ناقابل شناخت دی گئی ہے جس کی نادراکی جانب سے وضاحت بھی دی ہے کہ وہ تھمب اسٹمپ کیلئے مطلوبہ سیاہی (انک)اور ناقص بیلٹ پیپرکی وجہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ انگوٹھے کی تصدیق کاعمل ملک بھرمیں دہرایاجائے تواس کابھی یہی نتیجہ آئے گا۔فیصل سبزواری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے قربانیاں دی ہیں اورالیکشن مہم کے دوران انتہاء شدت پسندطالبان دہشت گردوں کی کھلی دھمکیوں اورحملوں کاسامنابھی کیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ رپورٹ میڈیاپرآئی اوراس پرجوفضاء بنائی گئی ہے اس پرہمیں شدید اختلافات ہیں اوراس قابل افسوس رپورٹنگ کیخلاف ایم کیوایم جلد ہی اعلیٰ عدالتوں سے رجوع بھی کریگی،کسی بھی ایک مخصوص طبقے کے عوام اوران کے منتخب کردہ نمائندوں کودیوارسے لگایاجائیگاتویہ بہت افسوسناک ہے جس میں سوائے نفرتوں کے کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم انتخابی اصلاحات کیلئے سادہ کاغذپربھی دستخط کرنے کوتیارہے لیکن کراچی اس کے عوامی نمائندوں اور عوام کے حق رائے دہی کے عمل کوجس طرح دیوار سے لگایا جارہاہے وہ سراسرغلط اور تعصب پرمبنی ہے۔انہوں نے میڈیارپورٹرز،اینکرپرسن،تجزیہ نگار اورسیاسی جماعتوں سے سوال کیا کہ این اے256 اور این اے 258 میں فرق کیاہے سوائے اس بات کے کہ این اے256سے ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے حق پرست امیدواراقبال محمدعلی کامیاب ہوئے جوکہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ تیسری مرتبہ اس حلقے سے کامیاب ہوئے ہیں اور جن پراس حلقے کے عوام نے اپنے اعتمادکااظہارکیاہے تاہم میڈیاپرشورمچایا جارہا ہے کہ وہاں ڈالے جانیوالے ووٹ جعلی تھے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ کے عوام نے ہردورمیں ایم کیوایم کاساتھ دیاہے اورجب1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن جاری تھااس وقت بھی کراچی کے عوام نے ایم کیوایم کاساتھ نہیں چھوڑا اور 93ء کے انتخابات میں ایم کیوایم کے بائیکاٹ کابھرپورطریقے سے ساتھ دیاتھا۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں بیلٹ پیپر،انگوٹھے کی سیاہی،پریزائیڈنگ افسران کی تعیناتی کوچیک کرناایم کیوایم کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے لیکن ساراکاسارانزلہ ایم کیو ایم پرڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جوسراسرگمراہ کن اقدام ہے اور جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں رول 10-Aکااستعمال کرناضروری ہے تاہم اس رول کوصرف ایک مرتبہ دہرایاگیا اور وہ بھی ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے موقع پر۔انہوں نے مزیدکہاکہ انتخابی عمل الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہو،نادراکرے،فوج کرے یاسپریم کورٹ کرائے توبھی ہارنے والے اس کوکسی صورت ماننے کوتیارنہیں۔فوج کی نگرانی میں ہونیوالے حالیہ ضمنی انتخابات میں کون جیتااورکن کی ضمانتیں ضبط ہوئیں وہ سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل غیرمتنازعہ بنانے کیلئے نہ صرف نادراکی باقاعدہ ٹریننگ کی ضرورت ہے بلکہ ٹیکنالوجی بھی لانے کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے زوردیکرکہاکہ یہ عمل شروع ہواہے توہمیں انتظارہے کہ اس کومنطقی انجام تک پہنچاناچاہئے اور صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں اس عمل کو دہرایاجائے۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل کوشفاف بنانے کیلئے جانچ کاکوئی بھی اصول اپنایاجائے ایم کیوایم اس کی نہ صرف حمایت کریگی بلکہ کھلے دل سے اس کا ساتھ بھی دیگی۔


MQM Press Conference - NA 256 Karachi

9/28/2024 2:25:48 AM