Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کی بجلی کی کٹوتی سے متعلق وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیانات افسوسناک ہیں، خواجہ اظہار الحسن


کراچی کی بجلی کی کٹوتی سے متعلق وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیانات افسوسناک ہیں، خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 10/8/2013
کراچی کی بجلی کی کٹوتی سے متعلق وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیانات افسوسناک ہیں، خواجہ اظہار الحسن
کراچی کو نیشنل گرڈ سے 650 میگا واٹ بجلی ملتی ہے جو کہ ملکی پیداوار کا صرف 4 سے 5 فیصد ہے، ڈپٹی پارلیمالی لیڈر سندھ اسمبلی ایم کیو ایم 
کراچی:۔08؍ اکتوبر2013ء 
سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گرڈ سے کراچی کو ملنے والی بجلی کی کٹوتی کراچی کو اندھیرے میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو نیشنل گرڈ سے ایک معاہدے کے تحت صرف 650میگاواٹ بجلی ملتی ہے جو کہ کل ملکی پیداوار کا 4سے 5فیصد ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کی بجلی کی کٹوتی کے حوالے سے اس قسم کے بیانات افسوسناک ہیں اور کراچی کے بارے میں ایک مخصوص تعصب کو ظاہر کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی ملکی پیداوار پر کراچی کے شہریوں کا اتنا ہی حق ہے جتنا ملک کے کسی دوسرے حصے کے شہریوں کا ہے ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اور ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ کراچی کے شہرکے ساتھ امتیازی سلوک بند کی جائے۔

9/28/2024 2:24:57 AM