کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔7؍ اکتوبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ 194کے کارکن شاہ رخ کی والدہ محترمہ محمدی بانو، صوبائی تنظیمی کمیٹی، کشمیر، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان زونل ممبر مانسہرہ محمد مختیار کی ہمشیرہ گل ناز، ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی، یونٹ یوسی 6سائٹ ٹاؤن زرین نصرت خیل کے برادر نسبتی فضل ربی اور نائن زیرو کے قریب رہائش پذیر محترمہ عابدہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین )