ممتازحق پرست گلوکارمرادعلی مرادکے جواں سال صاحبزادے عادل مراد کے قتل پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت
عادل مراد کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔ الطاف حسین
مجھ سمیت ایم کیوایم کے کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے ۔ مرادعلی مرادسے الطا ف حسین کااظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ 7 اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازحق پرست گلوکارمرادعلی مرادکے جواں سال صاحبزادے عادل مراد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روزملیرکے علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے مرادعلی مرادکے بیٹے عادل مراد کو جس طرح بیدردی سے گولیاں مارکرجاں بحق کیاہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مراد علی مراد کے صاحبزادے عادل مرادکے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔جناب الطاف حسین نے مرادعلی مرادسے ان کے جواں سال بیٹے کے قتل پر دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عادل مرادکی مغفرت فرمائے ،انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔