Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہید پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا مشترکہ بیان


 Posted on: 1/18/2018
شہیدپروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے
اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے
حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا ۔ اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا مشترکہ بیان

نیویارک ۔۔۔18 جنوری2018 ء: 
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور ممتاز فلاسفر اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا انعقاد ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر میں منعقد کیا گیاجس میں اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی محمد خورشید الحق، سید اسامہ حسن، انجم عارف کے علاوہ چیپٹر انچارج علی رضا قلی سمیت کارکنان و ہمدردوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہیدپروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اراکین کمیٹی نے کہا کہ شہید پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف پر عزم اور با حوصلہ انسان تھے۔ انہوں نے کٹھن اور مشکل حالات میں وفا پرستی کی تحریک کیلئے جو کارہائے نمایاں خدمات انجام دئیے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہیدپروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف آخری دم تک تنظیمی کاموں کو بڑی دلجمئی کے ساتھ انجام دئیے اور ان کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک ٹولہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے حوصلوں کو ہرگز پست نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہید پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور وفا پرستی کے مشن ، مقصد اور نظرئیے کی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آخر میں دعاء کی گئی کہ اللہ تعالی شہید پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے درجات بلند فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کریں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان و ہمدردوں اور ان کے پسماندگان کو یہ صدمہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء فرمائے۔( آمین)
*****


12/3/2024 8:55:30 AM