Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مسلح افواج کی جانب سے ایک مثبت اور ٹھوس روایت قائم کی ہے، الطاف حسین


جنرل اشفاق پرویز کیانی نے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مسلح افواج کی جانب سے ایک مثبت اور ٹھوس روایت قائم کی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 10/6/2013
جنرل اشفاق پرویز کیانی نے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مسلح افواج کی جانب سے ایک مثبت اور ٹھوس روایت قائم کی ہے، الطاف حسین
جنرل اشفاق پرویز کیانی کی قیادت میں ملک متعدد بار ایسے نازک ادوار کا شکار ہوا جبکہ وہ کوئی بھی بہانہ یا وجہ بناکر جمہوریت کی بساط لپیٹ سکتے تھے
جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنی مدت ملازمت کے دوران انتہائی کٹھن اور سنگین حالات کا سامنا کیا اور ان کی قیادت میں مسلح افواج نے ڈٹ کر مشرقی اور مغربی محاذوں پر ملک کا دفاع کیا
جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ان کے تمام ساتھیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں
ان کی صحت یابی، تندرستی، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے دل کی گہرائیوں سے دعاگو ہوں
اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
لندن ۔۔۔6، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنے عہدے کی آئینی مدت پوری ہوجانے پر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مسلح افواج کی جانب سے ایک مثبت اورٹھوس روایت قائم کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی قیادت میں ملک متعدد بار ایسے نازک ادوار کا شکار ہوا جبکہ وہ کوئی بھی بہانہ یا وجہ بناکر جمہوریت کی بساط لپیٹ سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہ کرکے جمہوریت کو مزید مستحکم کیا اور پروان چڑھایا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنی مدت ملازمت کے دوران انتہائی کٹھن اورسنگین حالات کا سامنا کیااوران کی قیادت میں مسلح افواج نے ڈٹ کرمشرقی اور مغربی محاذوں پر ملک کا دفاع کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ان خدمات پرجنرل اشفاق پرویز کیانی اوران کے تمام ساتھیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں اوران کی صحت یابی ، تندرستی ، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے دل کی گہرائیوں سے دعا گوہوں۔اللہ پاکستان کا حامی وناصر ہو۔

9/28/2024 2:23:56 AM