ذی الحج کا چاند نظر آنے پر جناب الطاف حسین کی اہل وطن اور تمام عالم اسلام کو مبارکباد
حج اور سنت ابراہیمی ہمیں اتحاد و یگانگت کا درس دیتے ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔06، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ذی الحج کا چاند نظر آنے پر اہل وطن اور تمام عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حج اور سنت ابراہیمی ہمیں اتحاد و یگانگت کا درس دیتے ہیں اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز کو قربان کرنے کی تعلیمات دیتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہمیں رنگ و نسل کے تعصبات سے بالا تر ہوکر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔