Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار کھالیں نہیں ثواب جمع کریں گے، خالد مقبول صدیقی


خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار کھالیں نہیں ثواب جمع کریں گے، خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 10/5/2013
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار کھالیں نہیں ثواب جمع کریں گے، خالد مقبول صدیقی
تمام تر نامساعد حالات کے باوجود عید الاضحی کے موقع پر کے کے ایف کے رضاکار قربانی کی کھالیں جمع کریں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
خدمت خلق فاؤنڈیشن نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دکھی انسانیت کی جو خدمات انجام دیں ہیں اس پر ہمیں فخر ہے، حیدر عباس رضوی 
خدمت خلق فاؤنڈیشن نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دکھی انسانیت کی جو خدمات انجام دیں ہیں وہ ہمارے لئے قابل فخر ہیں
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں عید الاضحی کے موقع پر چرم قربانی کے حصول کیلئے منعقدہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور ایم کیوایم کے کارکنان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔5، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر اس مرتبہ بھی تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ایم کیوایم انسانیت کی خدمت کا عمل جاری رکھے گی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران مذہبی اور تنظیمی فریضہ کی ادائیگی کیلئے ایک ایک جگہ اور گھر گھر جاکر حق داروں، شہیدوں، ضرورتمندوں، حاجت مندوں کیلئے عید الاضحی کے موقع پر ہم اپنے گھروں میں نہیں رہیں گے اور قربانی کی کھالیں جمع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چرم قربانی کا حصول مذہبی طور پر لیاجائے، ہم کھالیں نہیں ثواب جمع کررہے ہیں اور اس ثواب کے کام میں ایسا عمل اور رویہ نہ ڈالیں جس سے یہ عذاب بن جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کی شام ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں چرم قربانی کے حصول کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور ایم کیوایم کے کارکنان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی انیس قائم خانی ،واسع جلیل، یوسف شاہوانی امین الحق، احمد سلیم صدیقی، عامر خان ،سید حیدر عباس رضوی، عاد ل خان، خالد سلطان، اسلم آفریدی، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، یہ ہماری روایت اور ریت ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیں اس سانچے میں ڈھال دیا کہ ہمارا دکھ ، درد میں مبتلا افراد سے رشتہ بنا دیا ہے اور درد کا رشتہ پھیلتا اور بڑھتا ہے تو خون کے رشتہ سے بڑا ہوجاتا ہے ، عید کے روز نماز پڑھ کر سب اپنے گھروں میں شیر خورما کھانے جائیں گے تو ایم کیوایم کے کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کھالیں جمع کرنے نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پاس احساس کی دولت ہوتی ہے وہ سب سے دولت مند ہوتا ہے اور بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین احساس کی دولت سے مالا مال ہیں اور اس احساس کے مال خانے اور دولت کو ایم کیوایم کے کارکنان اپنے ہاتھوں سے پورے پاکستان میں لٹاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین سمجھتے ہیں کہ سیاست خدمت کا نام ہے اور جو سیاست میں خدمت نہیں کررہے ہیں وہ سیاست کو تہمت بنا رہے ہیں ،خدمت کو پاکستان میں کسی نے سر اٹھا کر چلنے کی ہمت دی ہے تو وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے کارکنان کا رویہ ، لباس ، جملے ،زبان اور ہر عمل ایم کیوا یم کا چہرہ ہے ، قائد تحریک کے کارکنان بہت قیمتی لوگ ہیں ، ہمارے ہاتھ میں قوم کی تقدیر ہے ،کارکنان جب علاقوں میں جاتے ہیں تو لوگ ہمیں ایم کیوایم سے جانتے ہیں ہمارے ہاتھ میں ایم کیوایم کی عزت ہے لہذٰا ہمیں تحریک کی عزت کو اپنی عزت اور اپنی عزت کو تحریک کی عزت سمجھنا چاہئے۔ 
قبل ازیں ،رابطہ کمیٹی کے رکن حید عباس رضوی نے کہا کہ امریکہ میں آنیوالے کترینا طوفان میں حکومت امریکا نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کے اعتراف میں ایم کیوایم امریکا چیپٹر کو ایوارڈ سے نوازا ،سونامی کے طوفان میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی دکھی انسانیت کی خدمت کے اعتراف کے طور پر انڈونیشیا اور ملائیشیا اور مشرقی بعید کے دیگر ممالک کے سفارتکاروں کے یادگاری خطوط اور ایران کے شہر بام میں آنے والے زلزلہ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کے اعتراف میں حکومت ایران کے سفارتکاروں کے مکتوبات بھی کے کے ایف کے ریکارڈ کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دکھی انسانیت کی جو خدمات انجام دیں ہیں وہ ہمارے لئے قابل فخر ہیں ، خدمت خلق فاؤنڈیشن پاکستان کا وہ غیر سرکاری ادارہ ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی این جی او ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی بلوچستان آواران میں جو زلزلہ آیا اس پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے کارکنان اور رضاکاروں نے سب سے پہلے اپنے مصیبت زدہ بلوچ بھائی کیلئے خدمات انجام دی ہیں اور دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کراچی میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن کی ہمیں خبر ہے ، مگر اس کے باوجود ماضی میں جب ہم پر بد ترین ریاستی تشدد کیا گیا تھا اس وقت بھی انسانیت کے خدمت کے مشن کو فراموش نہیں کیا گیا تھا ، خدمت خلق فاؤنڈیشن تب بھی چل رہی تھی انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں ڈرائیں گے، ورغلائیں گے، بہکائیں گے مگر ہمیں اپنے مشن و مقصد سے ہٹنا نہیں ہے کیونکہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے کارکنان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے امتحانات آتے رہیں گے اور اگر ہم سچ کے راستے پر نہ ہوتے تو ہمارے لئے اتنے امتحانات بھی نہ ہوتے لہذٰا مسلسل ہمارا امتحان اس بات کی دلیل ہے کہ ہم حق پرست ہیں۔ 

9/28/2024 2:26:44 AM