رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی والدہ محترمہ انور جہاں کی پہلی برسی لندن میں منائی گئی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجتماع
قائد تحریک الطاف حسین نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خوش الحانی سے فاتحہ خوانی اور دعا کرائی
لندن۔۔۔5، اکتوبر2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی والدہ محترمہ انورجہاں کی پہلی برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تعزیتی اجتماع ہوا جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے خوش الحانی سے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست سینیٹر، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان اورمرحومہ کے عزیزواقارب بھی موجود تھے۔ بعدازاں جناب الطاف حسین نے محترمہ انور جہاں کی مغفرت، ان کے بلنددرجات ، سوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل ، ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام کے فروغ اور حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے بھی خشوع وخضوع کے ساتھ دعا بھی کرائی۔