Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے پوائنٹ میں لوٹ مار کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، توصیف اعجاز


این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے پوائنٹ میں لوٹ مار کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، توصیف اعجاز
 Posted on: 10/5/2013
این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے پوائنٹ میں لوٹ مار کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، توصیف اعجاز
حکومت عام شہریوں کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی امن فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے
صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ اورو زیر داخلہ کراچی کے طلبا کو تحفظ فراہم کریں، اے پی ایم ایس او کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔5،اکتوبر2013ء
آل پاکستان متحدہ اسٹو ڈینٹس آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل توصیف اعجازنے ناظم آباد کے علاقے بڑا بورڈ کے قریب این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے پوائنٹ میں مسلح افرادکی لوٹ مار کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ طلباء کے ساتھ لوٹ مار کرنیوالے دہشت گرد شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی باچا خان چوک پر نامعلوم دہشت گردوں نے جامعہ کراچی کی پوائنٹ کی بس میں لوٹ مار اور طالبات سے بد تمیزی کی تھی جنہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ دہشت گرد دن دھاڑے لوٹ مار کر کے با آسانی فرار ہو جاتے ہیں اس سے یہ بات واضح ہورہی ہے کہ حکومت عام شہریوں کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکا م ہو چکی ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ ایک جانب سیکیورٹی ادارے امن قائم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں ،شہر میں ایسے علاقے بھی موجودہیں جہا ں دہشت گردوں کا راج ہے لیکن انکے خلاف کسی قسم کی کار روائی سے گریز کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب شہر میں تواتر کے ساتھ طلبا و اساتذہ کے ساتھ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے انھوں نے صدر پاکستان، وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ سندھ ، صوبائی و زیر داخلہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور شہرِقائدکے طلبا کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ طالبعلموں کا حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر اعتماد بحال کیا جاسکے ۔ اس موقع پر انھوں نے آئی بی اے میں نام نہاد مذہبی جماعت کے کارکنان کی جانب سے طلبا ء پر تشدد اور یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ کی بھی مذمت کی ہے اور حکام سے کار روائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

9/28/2024 2:24:28 AM