Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اساتذہ کا دل سے احترام اور انہیں جائز مقام دیکر ہی قومیں ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرسکتی ہیں، الطاف حسین


اساتذہ کا دل سے احترام اور انہیں جائز مقام دیکر ہی قومیں ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرسکتی ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 10/5/2013
اساتذہ کا دل سے احترام اور انہیں جائز مقام دیکر ہی قومیں ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرسکتی ہیں، الطاف حسین
ایم کیوایم کے کارکنان ، حق پرست عوام اور ایک ایک پاکستانی اساتذہ کرام کا دل سے احترام اور عزت کرے ، الطاف حسین کی اپیل
مہذب و ترقی یافتہ ممالک میں اساتذہ قیمتی سرمایہ تصور کئے جاتے ہیں، الطاف حسین
’’استاد‘‘ کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی مبارکباد
لندن۔۔۔5، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ اساتذہ کا دل سے احترام اور انہیں جائز مقام دیکر ہی قومیں ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرسکتی ہیں اورمہذب و ترقی یافتہ ممالک میں اساتذہ قیمتی سرمایہ تصور کئے جاتے ہیں ۔’’استاد‘‘ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہاکہ اساتذہ کاعمل و کردار اور ان کی تربیت قوموں کے مستقبل کو سنوارتی ہیں اور اساتذہ کی جانب سے قوم کے معماروں کو علم کی جیسی دولت سے آراستہ کرناکامیابی و کامرانی کی ضمانت ہے ۔جناب الطاف حسین نے ’’استاد‘‘ کے عالمی دن کے موقع پر تمام اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنان ، حق پرست عوام اور ایک ایک پاکستانی سے اپیل کی کہ وہ اساتذہ کرام کا دل سے احترام کریں اور ان کی عزت کریں کیونکہ اساتذہ کرام ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور قوموں کی ترقی و خوشحالی اور مہذب معاشرے کا قیام اساتذہ کرام کو ان کا جائز مقام دیئے بغیر ممکن نہیں ہے ۔

12/28/2024 3:57:01 AM