حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے بڑے بھائی مصطفی علی خان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔۔4؍اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے بڑے بھائی مصطفی علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوا یم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ ( آمین )