Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگر سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں تو پیپلز پارٹی نے آج تک کسی اردو بولنے والے کو سندھ کا وزیر اعلیٰ کیوں نہیں بنایا؟ خواجہ اظہار الحسن


اگر سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں تو پیپلز پارٹی نے آج تک کسی اردو بولنے والے کو سندھ کا وزیر اعلیٰ کیوں نہیں بنایا؟ خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 10/4/2013
اگر سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں تو پیپلز پارٹی نے آج تک کسی اردو بولنے والے کو سندھ کا وزیر اعلیٰ کیوں نہیں بنایا؟ خواجہ اظہار الحسن
خورشید شاہ بتائیں کہ سندھ سیکریٹریٹ میں جتنے بھی ملازمین و افسران ہیں ان میں اردو بولنے والے کتنے ہیں؟
سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف میں اردو بولنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟ 
سندھ کی پولیس و انتظامیہ میں جتنے بھی اہلکار و افسران ہیں ان میں کتنے مہاجر ہیں؟
اگر سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں تو پیپلز پارٹی نے کوٹہ سسٹم نافذ کرکے سندھ کے عوام میں تفریق کیوں پیدا کی
عام طور پر عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے یہی کہا جاتا ہے کہ سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں لیکن جب بھی تقرریوں اور ترقیوں کا معاملہ آتا ہے تو اردو بولنے والوں کو یکسر نظر انداز کردیا جاتا ہے 
آج بھی پیپلز پارٹی کی تمام پالیسیاں لسانی تعصب کی بنیاد پر بنائی جارہی ہیں
انہی حق تلفیوں کی وجہ سے مہاجروں میں احساس محرومی نے جنم لیا جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے
کراچی ۔۔۔ 4 اکتوبر2013ء
سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے پیپلزپارٹی کے رہنمااورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے اس بیان پر شدید حیرت اور تعجب کا اظہار کیاہے کہ سندھ میں کوئی مہاجر نہیں ہے اورسندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں۔ اپنے بیان میں خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ اگر سندھ میں کوئی مہاجرنہیں ہے اورسندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں اور کوئی مہاجر نہیں ہے تو خورشید شاہ قوم کو اس بات کاجواب دیدیں کہ سندھ کے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف میں اردوبولنے والے ،جنہیں خورشیدشاہ سندھی کہہ رہے ہیں ان کی تعداد کتنی ہے ؟ سندھ سیکریٹریٹ کے چپراسی سے لیکراعلیٰ افسران تک جتنے بھی ملازمین وافسران ہیں ان میں اردوبولنے والے کتنے ہیں؟ پورے سندھ کی پولیس وانتظامیہ میں جتنے بھی اہلکاروافسران ہیں ان میں کتنے مہاجر ہیں جنہیں خورشیدشاہ سندھی سمجھتے ہیں؟ کراچی سمیت سندھ بھر میں کتنے ایڈمنسٹریٹراورصوبائی وبلدیاتی محکموں کے سربر اہان اردوبولنے والے ہیں؟خورشید شاہ قوم کو بتائیں کہ اگرسندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں تو پیپلز پارٹی نے آج تک کسی اردوبولنے والے کوسندھ کاوزیراعلیٰ کیوں نہیں بنایا؟ خورشید شاہ بتائیں کہ اگرسندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں تو پیپلزپارٹی نے اپنے دورمیں سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کرکے سندھ کے عوام میں تقسیم اورتفریق کیوں پیداکی؟آج بھی پیپلزپارٹی کی تمام پالیسیاں لسانی تعصب کی بنیادپر بنائی جارہی ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ عام طور پرعوام کوبیوقوف بنانے کیلئے یہی کہاجاتاہے کہ سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں لیکن جب بھی کہیں تقرریوں اورترقیوں کامعاملہ آتا ہے تواردوبولنے والوں کویکسرنظراندازکردیاجاتاہے اور انکے ساتھ کھلی ناانصافیاں کی جاتی ہیں۔انہی ناانصافیوں اورحق تلفیوں کی وجہ سے مہاجروں میں احساس محرومی نے جنم لیااوریہ احساس محرومی آج ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔

12/28/2024 3:34:58 AM