Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے ای ایس سی کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے جلد از جلد نجات دلائی جائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی


کے ای ایس سی کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے جلد از جلد نجات دلائی جائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 10/4/2013
کے ای ایس سی کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے جلد از جلد نجات دلائی جائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
سوئی سدرن گیس کمپنی شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کے ای ایس سی کو مطلوبہ مقدار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے
کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کی جانب سے اپنے آپس کے معاملات میں شہریوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کرنا ظلم ہے 
کراچی :۔۔4؍ اکتوبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی جانب سے شہر میں مختلف جگہوں پر طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کے ای ایس سی کو مطلوبہ مقدار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی کے ای ایس سی کے نظام کے باعث ، غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں اور اس پر ستم برائے ستم یہ ہے کہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے کے ای ایس سی کو مطلوبہ مقدار میں گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے اور گیس کی عدم فراہمی کا بہانہ کرکے کے ای ایس کی طرف سے شہر میں تین ، تین گھنٹے دورانیہ کی تین مرتبہ مزید لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کی جانب سے اپنے آپس کے معاملات میں شہریوں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کرنا ظلم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کراچی ملک کی معاشی ترقی کا محور ہے اور شہریوں بجلی گیس اور بنیادی سہولیات کے فراہمی کے اداروں کو اب اپنی بنیادی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا اور اپنے مفادات کی خاطر کروڑوں عوام کو شدید گرمی کے موسم میں اذیت اور ذہنی کرب میں مبتلاکرنے کا سلسلہ فوری بند کردے عمل فی الفور بند کردینا چاہئے ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم نوازشریف ،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اداروںآپس کے معاملات میں شہرویوں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کرنے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو بجلی کی طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ سے جلد از جلد نجات دلائی جائے۔

12/28/2024 3:25:13 AM