Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ و فکر کے مطابق ایسا روشن خیال ملک بنانا چاہتی ہے جہاں تمام مذاہب اور مسالک کے ماننے والے تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستار


ایم کیوایم پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ و فکر کے مطابق ایسا روشن خیال ملک بنانا چاہتی ہے جہاں تمام مذاہب اور مسالک کے ماننے والے تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 10/3/2013
ایم کیوایم پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ و فکر کے مطابق ایسا روشن خیال ملک بنانا چاہتی ہے جہاں تمام مذاہب اور مسالک کے ماننے والے تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
بجلی، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کو فی الفور واپس لیا جانا چاہیے
پاکستان کو مختلف قسم کے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی ہے
پاکستان کو انتہا پسندی نہیں بلکہ اعتدال پسندی کی ضرورت ہے، ایم کیوایم کی جدوجہد بھی یہی ہے
قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کی شکل میں پاکستان کو مڈل کلاس اور نوجوان قیادت دی ہے
پورے ملک کے غریب اور مڈل کلاس عوام اپنی صفوں سے قیادتیں نکال کر ملک میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔ ساؤتھ آل لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب
لندن ۔۔۔3 اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااورقومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کو بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات اور سوچ وفکر کے مطابق ایسا روشن خیال ملک بناناچاہتی ہے جہاں تمام مذاہب اورمسالک کے ماننے والے تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے یہ بات لندن کے علاقے ساؤتھ آل میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں پاکستانی نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان میں بجلی، پیٹرول اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قیمتوں میں اضافہ نے مہنگائی اورمعاشی بدحالی کے مارے عوام کی مشکلا ت میں مزیداضافہ کردیاہے،اس اضافہ کوفی الفور واپس لیاجاناچاہیے۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کو چاروں جانب سے مختلف قسم کے خطرات اور چیلنجز کاسامنا ہے جن میں سب سے بڑاخطرہ دہشت گردی ہے، خودکش حملے، بم دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات ملک کوغیر مستحکم کررہے ہیں۔ دہشت گرد عناصر مساجد، امام بارگاہوں ، چرچز اور پبلک مقامات پر دھماکے کرکے معصوم پاکستانیوں کوشہید کررہے ہیں۔ ایساکرنے والے عناصر کسی بھی طرح ملک کے دوست نہیں ہوسکتے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کو انتہا پسندی نہیں بلکہ اعتدال پسندی کی ضرورت ہے، ایم کیوایم کی جدوجہد بھی یہی ہے اور ہم پاکستان کواعتدال پسندی کے راستے پر گامزن کرناچاہتے ہیں جہاں سب کااحترام کیا جاتا ہو۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کی شکل میں پاکستان کومڈل کلاس اورنوجوان قیادت دی ہے اورپورے ملک کے غریب اورمڈل کلاس عوام کو یہ پیغام دیاہے کہ وہ بھی اگر چاہیں تواپنی صفوں سے قیادتیں نکال کرملک میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔ اجتماع سے ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش اور دیگرذمہ داروں نے بھی خطاب کیا۔ 








12/28/2024 3:25:42 AM