کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق رکن اور سینئر کارکن محمد حنیف میمن کو یٰسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ و تدقین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی، عادل خان، احمد سلیم صدیقی، حق پرست ارکان اسمبلی، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین، سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران، کارکنان، مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی
کراچی۔۔۔03؍اکتوبر2013
متحدہ قومی موومنٹ کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق رکن اور ایم کیو ایم کے سینئر کارکن محمد حنیف میمن کوشہداء قبرستان یٰسین آباد میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد عطاریہ سرجانی ٹاؤن میں ادا کی گئی جبکہ تدفین شہداء قبرستان یٰسین آبا د میں کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی، عادل خان، احمد سلیم صدیقی، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین ، حق پرست اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی ، مختلف سیکٹرز اور یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان ، ہمدردوں کے علاوہ مرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔