Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرپورخاص میں کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے شہریوں کو بھتہ کے ایس ایم ایس اورسنگین نتائج کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی، دیوان چند چاؤلہ اور پونجو مل بھیل


میرپورخاص میں کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے شہریوں کو بھتہ کے ایس ایم ایس اورسنگین نتائج کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی، دیوان چند چاؤلہ اور پونجو مل بھیل
 Posted on: 10/3/2013
میرپورخاص میں کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے شہریوں کو بھتہ کے ایس ایم ایس اورسنگین نتائج کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی، دیوان چند چاؤلہ اور پونجو مل بھیل 
کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے میر پور خاص کے شہریوں کو بھتے کے ایس ایم ایس، سنگین نتائج کی دھمکیوں اور دیگر جرائم کی تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں لمحہ فکریہ اور پولیس و انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں
میرپور خاص میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ مافیا کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے اور شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے، ارکان سندھ اسمبلی
میرپورخاص:۔۔۔3، اکتوبر ر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹرظفرکمالی،د یوان چندچاؤلہ اورپونجومل بھیل نے میرپورخاص اوراس سے معلقہ علاقوں میں بعض کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصرکی جانب سے موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں سے بھتہ طلب کرنے اور انکارکی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاکہ میرپورخاص میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصرکی جانب سے شہریوں کوموبائل ایس ایم ایس کے ذریعے بھتہ کی پرچیاں اوردھمکیوں کانوٹس لیاجائے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ بعض کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصرمیرپور خاص اوراس سے معلقہ علاقوں میں معززین شہرخصوصاًکاروباری شخصیات سے ایس ایم ایس کے ذریعے بھاری بھتہ طلب کررہے ہیں اوربھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کے باعث میرپورخاص اور اس کے گردونواح کے رہائشی شہری شدیدخوف وہراس کاشکارہیں اورانہیں اپنی زندگیاں غیرمحفوظ نظرآرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف کراچی بلکہ میرپورخاص میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گرداورجرائم پیشہ عناصرشہریوں کوایس ایم ایس کے ذریعے بھتے کی پرچیاں اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں لمحہ فکریہ اورپولیس وانتظامیہ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں۔حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی، دیوان چند چاؤلہ اور پونجو مل بھیل نے صدر ممنون حسین، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ میرپورخاص میں کالعدم مذہبی تنظیموں کے دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصرکی جانب سے شہریوں کوبھتہ کے ایس ایم ایس اورسنگین نتائج کی دھمکیوں کاسختی سے نوٹس لیا جائے، بھتہ مافیاکے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اورمیرپورخاص کے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔

9/28/2024 2:28:23 AM