Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلامی جمعیت طلبہ نے پنجاب یونیورسٹی کوالقاعدہ اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کاگڑھ بنانا شروع کردیاہے۔ محترمہ طاہرہ آصف،رکن قومی اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ


اسلامی جمعیت طلبہ نے پنجاب یونیورسٹی کوالقاعدہ اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کاگڑھ بنانا شروع کردیاہے۔ محترمہ طاہرہ آصف،رکن قومی اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 10/3/2013
اسلامی جمعیت طلبہ نے پنجاب یونیورسٹی کوالقاعدہ اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کاگڑھ بنانا شروع کردیاہے۔ محترمہ طاہرہ آصف،رکن قومی اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے جمعیت کے عہدیدارکے کمرے سے القاعدہ کا دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار ہوچکاہے
اس سے قبل بھی جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے القاعدہ کے انتہائی خطرناک دہشت گردگرفتارہوچکے ہیں
پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے حکومت کولکھے گئے مراسلوں میں صاف الفاظ میں کہاگیاہے کہ جمعیت
کے کئی کارکنان کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں
پنجاب یونیورسٹی کودہشت گردگروہوں کاگڑھ بننے سے بچایا جائے ، یونیورسٹی کودہشت گردوں سے پاک کیاجائے

لاہور ۔۔۔ 3 اکتوبر2013ء
پنجاب سے متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف نے وفاقی اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب یونیورسٹی کو دہشت گردوں سے پاک کیاجائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ نے گزشتہ کئی دہائیوں سے پنجاب یونیورسٹی میں دہشتگردی کابازارگرم کررکھاہے،اس کے ارکان گن پوائنٹ پر مخالف طلبہ حتیٰ کہ اساتذہ کرام تک کو دہشت گردی کانشانہ بناتے ہیں اوراب جمعیت نے پنجاب یونیورسٹی کوالقاعدہ اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کاگڑھ بنانا شروع کردیاہے۔چندروزقبل پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ایک عہدیدارکے کمرے سے القاعدہ کاایک خطرناک دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتاربھی ہوچکاہے۔طاہرہ آصف نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے حکومت کولکھے گئے مراسلوں میں صاف الفاظ میں کہاگیاہے کہ جمعیت کے ارکان نے القاعدہ کے دہشت گردوں کویونیورسٹی کے ہاسٹل میں پناہ دی اور اسکے کئی کارکنان کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں۔ طاہرہ آصف نے کہاکہ اس سے قبل بھی جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے القاعدہ کے انتہائی خطرناک دہشت گردگرفتارہوچکے ہیں اوراب اسکی ذیلی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کو جس طرح بین الاقوامی دہشت گردگروہوں کی پناہ گاہیں بنارہی ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ جماعت اسلامی اوراسلامی جمعیت طلبہ دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے پاکستان کونقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کی معاونت کررہی ہے اورانکی کارروائیوں میں برابرکی شریک ہے۔ محترمہ طاہرہ آصف نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ پنجاب یونیورسٹی کوبین الاقوامی دہشت گردگروہوں کاگڑھ بننے سے بچایا جائے اوریونیورسٹی کودہشت گردوں سے پاک کیاجائے اوردہشت گردوں سے معاونت کرنے پرانکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

12/28/2024 4:16:16 AM