ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے تنظمِ نو کے سلسلے میں میر پور خاص زون کے نومنتخب انچارج و جوائنٹ انچارجزسمیت دیگر اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا
ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنے کی پاداش میں ایم کیو ایم کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، امین الحق
فوج کی نگرانی میں ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی کامیابی نے مخالفین کی زباں گنگ کردی ہے، خالد سلطان
بلدیہ کمپلیکس میر پور خاص میں منعقدہ تنظیم نو کے اجلاس سے خطاب ، اجلاس میں ذمہ داران وکارکنان کی بہت بڑی تعداد میں شرکت
میر پور خاص۔۔۔2، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے کہا ہے کہ میرپورخاص کے کارکنان ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے ہر دور میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں اور میر پور خاص جناب الطاف حسین کے دیوانوں کا شہر ہے۔ فوج کی نگرانی میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں فقیدالمثال کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ ایم کیو ایم کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے بلدیہ کمپلیکس پر ایم کیوایم میر پور خاص زون کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ جمود ، جاگیردارانہ اور کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف جدوجہد کی ہے ،ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنے کی پاداش میں ایم کیو ایم کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سچے اور کھرے انسان ہیں اور انہوں نے استحصالی عناصر کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جدوجہد کی بدولت آج پیغام حق پرستی ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے لیکن ایم کیو ایم کی مقبولیت سے خائف عناصر ملک کے 98فیصد غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کے عوام جوق در جوق قافلہ حق پرستی میں شامل ہورہے ہیں اور ایم کیوایم کی مقبولیت میں دن بدن اضافے کے سبب مستقبل میں میرپورخاص کا نام الطاف نگر بن جائے گا۔ تنظیم نو کے اجلاس سے رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں بھی ایم کیو ایم نے انتخابات میں فقیدالمثال کامیابی حاصل کی لیکن استحصالی عناصر کی جانب سے ہمیشہ انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا تھا، حالیہ انتخابات کے دوران ملک دشمن قوتوں نے ایسی فضا قائم کردی تھی کہ کچھ جماعتوں کا انتخابات میں حصہ لینا محال ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے فوج کی نگرانی میں انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا اور ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی کامیابی نے مخالفین کی زباں گنگ کردی ہے۔اجلاس سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی اور سابق زونل انچارج شبیر احمد قائمخانی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی امین الحق نے نومنتخب زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی مجیب الحق (زونل انچارج ایم کیو ایم میرپورخاص زون)، شہباز احمد خان(جوائنٹ زونل انچارج)، حاجی عبدالغفور بروہی( رکن زونل کمیٹی)، محمد ابرار خان غوری(رکن زونل کمیٹی)سلیم رضا قائمخانی(رکن زونل کمیٹی)،محمد شاہد عباسی(رکن زونل کمیٹی)،محمد اسلم قریشی(رکن زونل کمیٹی)، عارف قائمخانی(رکن زونل کمیٹی)، عزیر قریشی(رکن زونل کمیٹی )خالد تبسم(رکن زونل کمیٹی)، چاند شیخ(رکن زونل کمیٹی) کے ناموں کا اعلان کیا۔اجلاس میں سابق اراکین زونل کمیٹی ،سیکٹر ز یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان،اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن،لیگل ایڈ کمیٹی ، میڈیکل ایڈ کمیٹی ،شعبہ خواتین سمیت تمام شعبہ جات کے کارکنان و ذمہ دارن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔