خداراپاکستان کوبچانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کواس کے عہدے سے فی الفور ہٹایاجائے۔طارق جاوید،محمداشفاق
صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے مطالبہ
شاہدحیات مرتضیٰ بھٹوشہیداورپیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے سیاسی کارکنوں کے قتل اورتشددمیں ملکہ رکھتاہے
اس کی سربراہی میں سیاسی مقاصدکیلئے ایم کیوایم کے کارکنوں کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے
لندن ۔۔۔ 2 اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاویداورمحمداشفاق نے صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے اللہ اوررسولؐ کاواسطہ دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ خداراپاکستان کوبچانے کے لئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کواس کے عہدے سے فی الفور ہٹایاجائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شاہدحیات مرتضیٰ بھٹوشہیداورپیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے سیاسی کارکنوں کے قتل اورتشددمیں ملکہ رکھتاہے اوراب بھی اس کی سربراہی میں سیاسی مقاصدکیلئے ایم کیوایم کے کارکنوں کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے اور انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ۔