Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کونعمت رندھاواایڈوکیٹ کے قتل میں ملوث کرناایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاحصہ ہے۔رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کونعمت رندھاواایڈوکیٹ کے قتل میں ملوث کرناایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاحصہ ہے۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/1/2013
سازشی منصوبے کے تحت ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل شرو ع کردیا گیا ہے
ایڈیشنل آئی جی کاکہناہے کہ کاظم عباس کوگزشتہ رات گرفتارکیاگیاہے جبکہ کاظم عباس رضوی کو27ستمبر کوانکے گھر سے
گرفتار کیاگیاتھاجسکے گواہ اہل محلہ ہیں اوروہ گزشتہ پانچ روزسے پولیس کی حراست میں ہیں
یہ کہاں کا انصاف ہے کہ الزام ثابت ہوئے بغیرمحض الزام کی بنیادپرکسی کومجرم قراردیاجائے اور بغیر کسی ثبوت وشواہد
کے ملک کے کروڑوں محب وطن عوام اور ان کی نمائندہ جماعت کا میڈیا ٹرائل کیاجا ئے
ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ہونے والی گرفتاریوں کی مانیٹرنگ کیلئے غیرجانبدارافرادپرمشتمل مانیٹرنگ کمیٹی فی الفورتشکیل دی جائے

کراچی ۔۔۔یکم ، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی پولیس کے سربراہ شاہدحیات کی جانب سے نعمت رندھاواایڈوکیٹ کے قتل میں ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کونعمت رندھاواایڈوکیٹ کے قتل میں ملوث کرناایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاحصہ ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایڈیشنل آئی جی شاہدحیات نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ الزام لگایاکہ نعمت رندھاواایڈوکیٹ کے قتل میں کاظم عباس رضوی ملوث ہے جس کاتعلق ایم کیوایم سے ہے اوراسے گزشتہ رات گرفتارکیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایڈیشنل آئی جی شاہدحیات کایہ الزام کس قدرجھوٹا اورمن گھڑت ہے اس کااندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کایہ کہناہے کہ کاظم عباس کوگزشتہ رات گرفتارکیاگیاہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کاظم عباس رضوی کو27ستمبر کوانکے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا جسکے گواہ اہل محلہ ہیں اوروہ گزشتہ پانچ روزسے پولیس کی حراست میں ہیں لیکن آج کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کاظم عباس کی گرفتاری ظاہر کرکے انہیں نعمت رندھاوا ایڈوکیٹ کے قتل میں ملوث کردیاہے جس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت کروڑوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل شروع کردیاگیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں اسی طرح پولیس نے نارتھ ناظم آبادمیں پولیس اہلکاروں کے قتل کے چندگھنٹوں بعدہی سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کوگرفتارکرکے فوراً ہی یہ بیان دیا تھا کہ وہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں اور انکے خلاف قتل کی ایف آئی آر تک درج کرلی گئی تاہم تمام اداروں کی تحقیقات کے بعد میں یہ الزام جھوٹا ثابت ہوگیا تھا اوراب نعمت رندھاواایڈوکیٹ کے قتل میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر ایم کیوایم کے کسی کارکن پر کوئی مقدمہ ہے تو اس کوگرفتارکرکے اسے قانون کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے اوراگر الزام ثابت ہوجائے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے ، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ الزام ثابت ہوئے بغیرمحض الزام کی بنیادپرکسی کومجرم قراردیاجائے اور بغیر کسی ثبوت وشواہد کے ملک کے کروڑوں محب وطن عوام اور ان کی نمائندہ جماعت کا میڈیا ٹرائل کیاجا ئے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے کراچی میں قیام امن کیلئے کی جانے والی ہرکوشش کی ماضی میں بھی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی لیکن کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعت کایہ بے بنیاد، جھوٹا اور توہین آمیز میڈیاٹرائل کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ہونے والی گرفتاریوں کی مانیٹرنگ کیلئے اعلان کردہ غیرجانبدارافرادپرمشتمل مانیٹرنگ کمیٹی فی الفورتشکیل دی جائے تاکہ کسی بھی بے گناہ کونشانہ بنانے کے عمل کا تدارک ہوسکے ۔

9/28/2024 2:24:59 AM