Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی میں ایم کیوایم کے دفترسے بھارتی اسلحہ برآمدہونے کا الزام سراسرجھوٹ اوربہتان ہے ۔ترجمان


لانڈھی میں ایم کیوایم کے دفترسے بھارتی اسلحہ برآمدہونے کا الزام سراسرجھوٹ اوربہتان ہے ۔ترجمان
 Posted on: 10/1/2013
لانڈھی میں ایم کیوایم کے دفترسے بھارتی اسلحہ برآمدہونے کا الزام سراسرجھوٹ اوربہتان ہے ۔ترجمان
گذشتہ ادوار میں بھی اسی طرح ایم کیوایم کو ملک دشمن جماعت ثابت کرنے کیلئے اس پر جناح پور کا خودساختہ اورجھوٹاالزام عائد کیا گیا تھا اورجناح پورجعلی اورخودساختہ نقشہ بھی پیش کیا گیاتھا
یہ من گھڑت اوربے بنیاد الزام ایم کیوایم کوبدنام کرنے کی مہم کاحصہ ہے۔ ترجمان
ایم کیو ایم ایک محب وطن جماعت ہے اور جھوٹے الزامات لگا کر اس کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔ترجمان
صدر ، وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ ، چیف آف آرمی اسٹاف اورڈی جی رینجرز اس افسوسناک الزام کافوری نوٹس لیں
کراچی ۔۔۔ یکم اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے ایم کیو ایم کے لانڈھی میں واقع دفتر سے بھارتی ساختہ اسلحہ کی بر آمدگی کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور اسے سراسر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے اوراس الزام کومستردکیاہے ۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ مذکورہ دفتر لانڈھی کے منتخب عوامی نمائندوں کے زیر استعمال ہے جہاں علاقے کے عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے آتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کی پریس کانفرنس کے بعد اس الزام کاسامنے آنااس بات کوظاہرکرتاہے کہ یہ من گھڑت اوربے بنیاد الزام ایم کیوایم کوبدنام کرنے کی مہم کاحصہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں بھی اسی طرح ایم کیوایم کو ملک دشمن جماعت ثابت کرنے کیلئے اس پر جناح پور کا خودساختہ اورجھوٹاالزام عائدکیاگیاتھااورجعلی اورخودساختہ نقشہ بھی پیش کیا گیاتھا لیکن بعدمیں الزامات لگانے والوں نے میڈیا پر آکر اعتراف کرلیاتھاکہ جناح پور کاالزام ایک ڈرامہ تھا۔چندروزقبل مہاجر ری پبلکن آرمی کاشوشہ چھوڑاگیا ۔ پھر 19ہزار نیٹو کنٹینرز غائب کرنے کاالزام ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر سینیٹربابرغوری پر تھوپنے کی کوشش کی گئی جسکے حوالے سے D.Gرینجرز کی وضاحت ریکارڈ کا حصہ ہے اور اب ایم کیوایم کے دفترسے بھارتی اسلحہ برآمدکرنے کا جھوٹا، بے بنیاد اورمن گھڑت الزام عائد کیا گیا ہے جو قطعی افسوسناک ہے۔ترجمان نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک محب وطن جماعت ہے اوراس پر جھوٹے الزامات لگا کر اس کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔ترجمان نے صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی اورڈی جی رینجرزجنرل رضوان سے مطالبہ کیاکہ اس افسوسناک الزام کافوری نوٹس لیا جائے ۔ 











12/27/2024 12:03:15 PM