Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھرمیں پیٹرولیم اوربجلی کے نرخوں میں ہوشر باء اضافہ غریب عوام پر سراسرظلم اور معاشی قتل ہے،آصف حسنین اورمزمل قریشی


ملک بھرمیں پیٹرولیم اوربجلی کے نرخوں میں ہوشر باء اضافہ غریب عوام پر سراسرظلم اور معاشی قتل ہے،آصف حسنین اورمزمل قریشی
 Posted on: 10/1/2013
ملک بھرمیں پیٹرولیم اوربجلی کے نرخوں میں ہوشر باء اضافہ غریب عوام پر سراسرظلم اور معاشی قتل ہے،آصف حسنین اورمزمل قریشی
غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ایسے وقت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں غیرمعمولی اضافہ کرکے غریب عوام سے جینے کاحق چھیناجارہاہے 
حکومت اپنے اقدامات پرنظرثانی کرتے ہوئے فی الفورپیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لے ،حق پرست ارکان قومی اسمبلی
آصف حسنین اورمزمل قریشی نے پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کے نرخوں میں اضافے پرقومی اسمبلی میں تحریک التواء بھی جمع کردی ہے 
کراچی:۔۔۔یکم، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی آصف حسنین اورمزمل قریشی نے حکومت کی جانب سے ملک بھرمیں پیٹرولیم اوربجلی کے نرخوں میں ہوشر باء اضافے کی شدید مذمت کی ہے اوراسے غریب عوام کے ساتھ وزیادتی اوران کامعاشی قتل عام قراردیا ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں ارکان قومی اسمبلی آصف حسنین اورمزمل قریشی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم اوربجلی کے نرخوں میں ضافہ غریب عوام کے لئے کسی دھماکے سے کم نہیں ہے ۔آج جب کہ ملک بھر کے عوام ویسے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ایسے میں پیٹرولیم اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ ان کے لئے مزید تکالیف کا سبب بنے گا اس اضافے کے باعث سب سے زیادہ غریب عوام ہی متاثرہوگی ،کیوں کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگاتواس سے تمام تر وہ اشیاء صر ف عوام کی پہنچ سے دور ہوجائیں گی جو کہ زندگی گذارنے کے لئے لازم ہیں جبکہ بجلی کے نرخوں میں ہونے والے اضافے کے باعث ملک میں ملیں اور کارخانے بند ہو جائیں گے جس کے باعث بیروزگاری میں بھی مزیدکئی گنااضافہ ہوگا۔ مہنگائی کی اس دودھاری تلوار کا شکار عوام جو کہ پہلے ہی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہیں مزید غربت کا شکار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات جب کہ لوگ غربت کے باعث اپنے بچوں کو فروخت کرنے،دریا برد کرنے اور خود کشی پر مجبور ہیں ان کو ریلیف فراہم کرنے بجائے وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کرکے غریبوں سے جینے کا حق ہی چھین لیاہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں ہونے والے اضافے کو واپس لے۔پیٹرولیم اوربجلی کے نرخوں میں بے وقت اضافے کے باعث ملک میں شدید معاشی بحران پیداکردیا ہے اوروہ ملک جو پہلے ہی دہشت گردی ،معاشی بدحالی ،اقتصادی تنزلی ،بے روزگاری،صحت ، تعلیم کی کمی اورتوانائی جیسے سنگین بحرانوں کاشکارہے ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے ملک کے عوام کومہنگائی کی دلدل میں مزیددھکیلنے کاعمل ملک کے غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔آصف حسنین اورمزمل قریشی نے کہاکہ ملک بھرکے عوام جمہوریت کے نام پر کسی ایسے اقدام کوہرگزتسلیم نہیں کرینگے جس کے باعث وہ غربت کی دلدل میں مزید دھنستے چلے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اس پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کے نرخوں میں اضافے کویکسرمسترد کرتی ہے اوراس اضافے کیخلاف احتجاج کے لئے ہر جمہوری طریقہ اختیار کرتے ہوئے ہرفورم پرصدائے احتجاج بلندکریگی ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے فیصلوں پرنظرثانی کرتے ہوئے فی الفور پیٹرولیم اوربجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لے اورملک بھرکے غریب عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے۔علاوہ ازیںآصف حسنین اورمزمل قریشی نے ایم کیوایم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کے نرخوں میں اضافے پرقومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کردی گئی جس پرآئندہ اجلاس میں بحث کی جائیگی۔



9/28/2024 2:24:59 AM