Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ پشاورچرچ کے ہلاک شدگان کیلئے مسیحی ،سکھ اورہندوبرادریوں کی اجتماعی دعائیہ تقریب


 Posted on: 10/1/2013
سانحہ پشاورچرچ کے ہلاک شدگان کیلئے مسیحی ،سکھ اورہندوبرادریوں کی اجتماعی دعائیہ تقریب
دعائیہ تقریب میں ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و اراکین کی خصوصی شرکت 
کراچی ۔۔۔یکم،اکتوبر2013ء
سانحہ پشاورچرچ خودکش حملے میں ہلاک ہونیوالوں کیلئے مسیحی برادری ،سکھ برادری اورہندوبرادری کی پنچائتوں کے مذہبی رہنماؤں کی جانب سے نارائین پورہ کمپاؤنڈ یوسی5 رنچھوڑلائن میں مشترکہ دعائیہ تقریب کاانعقادکیاگیا۔دعائیہ تقریب میں تمام مذہبی رہنماؤں نے اپنے اپنے مذہب کے مطابق سانحہ پشاورچرچ خودکش حملے میں ہلاک ہونیوالے مسیحی عوام کے بلنددرجات اورسوگواران کے لئے صبرجمیل کی دعائیں کیں۔ اس موقع پر کرسچن،ہندواورسکھ مذہبی رہنماؤں نے سانحہ پشاورکوبزدلانہ عمل قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ جب بھی اقلیتوں پربراوقت آیاہے توقائدتحریک الطاف حسین نے مسیحابن کرتمام اقلیتوں کے زخموں پرمرہم رکھاہے اورسب سے پہلے اقلیتوں پرہونیوالے مظالم کیخلاف صدائے احتجاج بلندکی۔دعائیہ تقریب میں ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امورکے جوائنٹ انچارج پطرس یوسف واراکین نے بھی خصوصی شرکت کی اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پشاورچرچ دھماکوں میں ہلاکتوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان پشاورچرچ کے افسوسناک سانحہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ باہمی محبت،بھائی چارگی اورخدمت انسانیت کادرس دیاہے اورملک بھرمیں بسنے والے تمام غیرمسلموں کو برابر کا پاکستانی ہونے کاحق دیاہے۔انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے اب تک ملک کی ترقی وخوشحالی میں اقلیتوں کااہم کرداررہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت وقت اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے فی الفورغیرمسلم پاکستانیوں اور ان کی عبادتگاہوں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کرداراداکریں۔اس موقع پرمسیحی برادری، سکھ برادری اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے بزرگ،نوجوان،بچے، بچیاں ، خواتین اور ٹاؤن ورکنگ کمیٹی کے انچارج واراکین بھی موجودتھے۔



12/27/2024 11:55:47 AM