سانحہ 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی 25ویں برسی ایم کیوایم بیلجئم یونٹ کے زیر اہتمام منائی گئی
برسی کا اجتماع بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہوا ، ذمہ دارا ن و کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت
ذمہ داران و کارکنان نے شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اور بعدازاں شہداء کے بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی
برسلز۔۔۔یکم، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ بیلجئم یونٹ کے زیر اہتمام سانحہ30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کی 25ویں برسی منائی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ایم کیو ایم بیلجئم یونٹ کے تحت شہداء کی برسی کا اجتماع بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم بیلجئم یونٹ کے ذمہ داران ،کارکنان اور ہمدردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ برسی کے اجتماع میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی بعدازاں اجتماعی دعا کی گئی جس میں سانحہ 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی کے شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبرجمیل ، سانحہ میں ملوث سفاک ملزمان کی گرفتاری ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔