Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی میں منتخب حق پرست عوامی نمائندوں کے دفتر پر رینجرز کی غیر قانونی چھاپے، کارکنان کی بلاجواز گرفتاری اور قیادت کے خلاف مغلظات اور اشتعال انگیز کلمات لکھنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


لانڈھی میں منتخب حق پرست عوامی نمائندوں کے دفتر پر رینجرز کی غیر قانونی چھاپے، کارکنان کی بلاجواز گرفتاری اور قیادت کے خلاف مغلظات اور اشتعال انگیز کلمات لکھنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 10/1/2013
لانڈھی میں منتخب حق پرست عوامی نمائندوں کے دفتر پر رینجرز کی غیر قانونی چھاپے، کارکنان کی بلاجواز گرفتاری اور قیادت کے خلاف مغلظات اور اشتعال انگیز کلمات لکھنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں کے دفاترپرغیر قانونی چھاپوں اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں ، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے آپریشن کی شفافیت کو شکوک و شبہات میں بدلنے اور اداروں کی نیک نامی کے خلاف کی جانے والی سازش کا نوٹس لیاجائے
اداروں میں شامل کالی بھیڑوں کو تلاش کیاجائے اور ذاتی بغض اورعناد برتنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
ایم کیوایم نے چھاپوں کے دوران اپنے ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاری اور حراست کے دوران بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، کراچی میں قیام امن کیلئے خون کے گھونٹ پئے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وفاقی وصوبائی حکومت اوررینجرز نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کو سیاسی رنگ نہیں دیاجائے گا ، کسی سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ نہیں مارا جائے گا ، بے گناہوں کو گرفتار اور ناانصافی نہیں کی جائے گی ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
رینجرز کی لانڈھی میں عوامی نمائندوں کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد کی اراکین رابطہ کمیٹی عامرخان ، سید امین الحق ، واسع جلیل ، عادل خان اور اسلم آفریدی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس 
لانڈھی ساڑھے پانچ کے مکینوں اور گرفتار کارکنان کے اہل خانہ نے رینجرزکے غیر قانونی چھاپے اور گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی 
کراچی:۔۔۔یکم، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی ساڑھے پانچ نمبر میں واقع حق پرست منتخب عوامی نمائندوں کے دفتر پر رینجرز کے غیر قانونی چھاپے ، 15سے زائد کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں ، آفس میں توڑ پھوڑ ، قیمتی سامان اور عوامی مسائل کی فائلیں ہمراہ لے جانے اور چھاپے کے دوران دیواروں پرقیادت کے خلاف مغلظات اور اشتعال انگیز کلمات لکھے جانے کے افسوسناک واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں کے دفاترمیں چھاپے کے دوران جن کارکنان کوگرفتار کیا گیا ہے اس کی مسلسل میڈیا کے ذریعے یہ خبرنشر کی جارہی ہے کہ وہ جرائم پیشہ اور دہشت گردہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے صدر ، وزیراعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان ،ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں کے دفاتر پر غیر قانونی چھاپوں اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں ، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے انسانیت سوز تشددکانشانہ کر آپریشن کی شفافیت کو شکوک و شبہات میں بدلنے اور اداروں کی نیک نامی کے خلاف کی جانے والی سازش کا نوٹس لیاجائے، اداروں میں شامل کالی بھیڑوں کوتلاش کیاجائے اور ذاتی بغض اورعناد برتنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کا مداوا کیاجاسکے ۔ان خیالات کااظہارایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے اراکین رابطہ کمیٹی عامرخان ، سید امین الحق، واسع جلیل ، عادل خان اور اسلم آفریدی کے ہمراہ لانڈھی نمبر ساڑھے پانچ میں واقع حق پرست منتخب عوامی نمائندوں کے دفتر میں رینجرز کی غیر قانونی چھاپے کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرحق پرست ارکان قومی اسمبلی اقبال محمد علی ،علی راشد ، ارکان سندھ اسمبلی وقار علی شاہ ، خالد افتخار ، عامر معین بھی موجود تھے ۔ اس دوران لانڈھی میں منتخب عوامی نمائندوں کے دفتر میں رینجرز کی چھاپے اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف علاقہ مکینوں اور گرفتار کارکنان کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور اس غیر قانونی اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر صغیر احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ارباب اختیار اور وفاقی وصوبائی حکومت ، رینجرز اور پولیس کے حکام کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف جو غیر قانونی غیرآئینی سلوک کیا جارہا ہے اس میں آپ کی مرضی شامل ہے یانام نہادٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے یا آپ کے خلاف ہی کوئی سازش ہے، اس طرح کی غیر قانونی کاروائیاں کرکے عوام کے جذبات کو مشتعل کیاجارہا ہے جس سے آپریشن کو فائدہ پہنچا یا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سب سے پہلے کراچی میں ہونے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کیاتھاوہ واحدکے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ امن و امان کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اسی سلسلے میں کراچی میں آپریشن کا مطالبہ کیا ،ا یم کیوایم اپنے آغاز سے لیکر آج تک ہمیشہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ہے اور اسی لئے ایم کیوایم نے حکومتی انتظامیہ کی ٹارگٹڈ کاروائیوں کی حمایت کی اور حکومت اور انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا اور آج بھی ہم اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں ۔ ہمارا اصولی مؤقف شروع سے یہی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر خواہ کسی بھی سیاسی ومذہبی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے چھاپوں کے دوران اپنے ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاری اور حراست کے دوران بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور کراچی میں قیام امن کیلئے خون کے گھونٹ پئے لیکن جب سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کو بلاجواز گرفتار کرکے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ، نبیل گبول کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی تو ایم کیوایم نے جمہوری طریقے سے ان سازشوں کو ناکام کیا اور اس کے خلاف آواز اٹھائی تاہم تحقیقات کے ذریعے یہ بات ثابت ہوگئی کہ ندیم ہاشمی پر الزامات جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ وفاقی وصوبائی حکومت ، رینجرز ، پولیس کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کو سیاسی رنگ نہیں دیاجائے گا ، کسی سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ نہیں مارا جائے گا ، بے گناہوں کو گرفتار نہیں کیاجائے گا اور ناانصافی نہیں کی جائے گی لیکن انتہائی افسوس ، بوجھل الفاظ اور دل گرفتگی کے بعد یہ کہنا پڑتا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں کے دفاتر پر غیر قانونی چھاپے مارے جاتے رہے ہیں ، آج صبح 7بجے لانڈھی میں رینجرز کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کے دفتر پر غیر قانونی چھاپہ مارا جہاں حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کا عوامی رابطہ آفس بھی ہے ،جہاں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اپنے مسائل کیلئے اس دفتر میں رابطہ کرتے ہیں اورایم کیوایم کے 15سے زائد کارکنان اور ہمدردوں کو گرفتار کیاگیا ، چھاپے کے دوران رینجرز کے اہلکاروں نے دفتر میں شدید توڑ پھوڑ کی ،اسے اپنے غیض و غضب کا نشانہ بنایا اور آفس کو بے حال کیا،سامان کو توڑ پھوڑ دیا،یہاں پر موجود عوامی مسائل کی فائلیں ساتھ لے گئے ، آفس کے روز مرہ استعمال کی اشیاء کمپیوٹر ، اسٹیشنری کا سامان ، فرنیچر ، فوٹو اسٹیٹ مشین ، پرنٹرز اٹھا کر لے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹا موٹا واقعہ نہیں ہے یہ واقعہ منتخب عوامی نمائندوں کے آفس میں پیش آیا جنہیں لاکھوں عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے ، چھاپہ مار کارروائی کے دوران یہاں پراسپرے کے ذریعے ہماری قیادت کے خلاف نازیبا کلمات تحریر کئے گئے ، مغلظات دیواروں پر درج کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ لانڈھی میں عوامی نمائندوں کے دفتر پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران نازیبا کلمات اور مغلظات لکھ کر جس نفرت کا اظہار کیا گیا ہے اس سے ٹارگٹڈ آپریشن میں کیا کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے کارکنان اور ہمدروں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور جس زخمی حالت میں اہل خانہ کے حوالے کیاجاتا ہے اس پر بھی صبر اور خاموشی کا مظاہر ہ کیا گیا اور اہل خانہ کو دی جانے والی ان دھمکیوں کے باوجودکہ اگرتشدد زدہ کارکنان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا توکارکنان کے اہل خانہ کوبھی گرفتار کرلیاجائے گا اورانہیں بھی جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مثال نہیں ملتی ،ارباب اختیار ، رینجرز و پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپنی صفوں میں شامل کالی بھیڑوں کو نکالیں اور ان کو عوام کے سامنے لیکر آئیں جو ان سازشوں اورشرمناک واقعات میں ، وحشیانہ تشدد میں شامل ہیں اور چادر وچار دیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں ۔ انہوں نے عوام و کارکنان سے اپیل کی کہ وہ سازشوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے خائف نہ ہوں ،اس قسم کے واقعات پر صبر وتحمل کے دامن کو تھامے رکھیں ،ایم کیوایم جمہوری اور آئینی طریقے سے ، ایوانوں میں اور عدلیہ کے ذریعے ان واقعات کو متعلقہ اداروں تک پہنچائے گی اورہرفورم پرآواز اٹھائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کیلئے غیر ذمہ دارانہ اور غیر منصفانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیاجارہا ہے اور کراچی کے عوام کو مشتعل کیاجارہاہے او کراچی کے امن کو تباہ کرکے جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کیاجارہاہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی تشدد میں ملوث ہونے لگیں گے تو عوام کس کی طرف دیکھیں گے ، کس سے انصاف چاہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی رٹ اس حد تک ختم ہوچکی ہے کہ وہاں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنا خطرات سے خالی نہیں ہے ، صوبہ خیبر پختونخواہ دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور وہاں آئے دن دہشت گردو ں کی کاروائیوں میں بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع سب کے سامنے ہے ، بے گناہوں کی شہادتیں روز مرہ کا معمول بن چکی ہیں اور ان تمام حالات اور صورتحال میں آخر وہ کونسے عناصر ہیں جو سندھ کے شہری علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے نام پر حالات کو مزید خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، ہمارے ہر طرح کے تعاون کے باوجود جو کچھ کیاجارہا ہے آخر اس سے کن مقاصد کی تکمیل مقصود ہے ، آخر ملک کی تقدیر اور مستقبل سے کیوں
کھیلاجارہا ہے ، ملک کے محب وطن عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ؟












9/28/2024 2:24:45 AM