Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ تعلیمی بل 2013ء طالبعلموں کے حقوق پر ڈاکہ اور انکا استحصال ہے۔ عبد الوہاب


 Posted on: 9/30/2013
سندھ تعلیمی بل 2013ء طالبعلموں کے حقوق پر ڈاکہ اور انکا استحصال ہے۔ عبد الوہاب
یہ پاکستان کا المیہ ہے کہ ڈھائی کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف ایک پبلک سیکٹر انجینئرنگ اور ایک میڈیکل یونیورسٹی ہے
اے پی ایم ایس او کے تحت میڈیکل میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کے لئے منعقدہ ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2013ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین عبدالوہاب نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا قول ہے کہ علم حاصل کرو اور خوب حاصل کرو کیونکہ علم قوموں کو عروج اور جہل قوموں کو زوال کی طرف لے جاتا ہے، اگر کوئی طبقہ پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کر سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف طالبعلم طبقہ ہے اور یہ اے پی ایم ایس او کا خاصہ رہا ہے کہ اپنے آغاز ہی سے طلبہ کو انکی صلاحیتوں کے مثبت اظہار کے موا قع فراہم کرتی رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت صادقین لان میں میڈکل کالجز و جامعات میں داخلے کے خواہش مند طلباء و طالبات کے لئے منعقدہ 14ویں ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آبادی بڑھنے کے ساتھ تعلیمی اداروں کی تعداد بھی بڑھائی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں یہ المیہ رہا ہے کہ ڈھائی کروڑ کی آبادی والے اس شہر کراچی میں تاحال صرف ایک پبلک سیکٹر انجینئرنگ یونیورسٹی اور ایک میڈیکل یونیورسٹی موجود ہے جو ہر سال تقریباً ایک لاکھ سے زائد انٹر کا امتحان پاس کرنے والے طلباء کے لئے انتہائی ناکافی اور دشمنی کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ تعلیمی بل 2013ء شہری طلبہ کے حقوق پر ڈاکہ ہے جس کے ذریعے طالبعلموں کا کھلا استحصال کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں انھوں نے اے پی ایم ایس او ،ایس ایم سی اور ڈی ایم ایس کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی بڑی تعداد میں طلباو طالبات کی اے پی ایم ایس او کے تحت منعقدہ میڈیکل پری انٹری ٹیسٹ میں شرکت پر انکا اور انکے والدین کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے اراکین عدیل صفری، عدیل ملک ، سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان کے ساتھ ساتھ طلبہ کے والدین ،اساتذہ کرام اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ 

9/28/2024 2:22:58 AM