Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30 ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی 25 ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی


ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30 ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی 25 ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی
 Posted on: 9/30/2013
ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30 ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی 25 ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی
شہداء کی برسی کے موقع پر صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے 
برسی کا مرکزی اجتماع کراچی میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد جبکہ دوسرا مرکزی اجتماع حیدرآباد میں پکا قلعہ گراؤنڈ میں منعقد ہوا
برسی کے اجتماعات میں رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی، ذمہ داران، کارکنان اور شہداء کے عزیز و اقارب کی بہت بڑی تعداد میں شرکت
حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم حیدرآباد زون کمیٹی کا پکا قلعہ گراؤنڈ شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی 
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پیر کے روزسانحہ30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی برسی25ویں برسی کراچی سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ،پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر اجتماعات منعقد ہوئے جن میں شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،ناصر جمال ، رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، واسع جلیل ، آنسہ ممتاز ،عادل خان یوسف شاہوانی ، اسلم آفریدی ، حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے انچارجزواراکین ، سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز و اقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازا ں اجتماعی دعاکی گئی جس میں سانحہ 30ستمبر حیدرآباد و یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی رہائی، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اورصحت وتندرستی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ 
سانحہ 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی برسی کا دوسرا مرکزی اجتماع حیدرآباد پکا قلعہ میں منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق ، خالد سلطان ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، حیدرآباد زون کی نومنتخب زونل کمیٹی ، سیکٹر ویونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم حیدرآباد زون کی نومنتخب زونل کمیٹی کے انچارج و اراکین نے پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآباد میں سانحہ 30ستمبر حیدرآباد و کراچی کے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر انہو ں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شہداء کی قبروں پر پھول بھی چڑھائے۔

12/27/2024 11:54:37 AM