Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان ایم کیوایم کی پہچان ہیں اور انکا ہر مثبت طرز عمل تحریکی پیغام کی ترویج کرتا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


 Posted on: 9/30/2013
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان ایم کیوایم کی پہچان ہیں اور انکا ہر مثبت طرز عمل تحریکی پیغام کی ترویج کرتا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
حیدر آباد شہر قائد تحریک کا قلعہ ہے اور اس شہر نے ہر دور میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ڈاکٹر صغیر احمد
ایم کیوایم نے اپنے قیام سے ہی ملک کے نوجوانوں میں وہ جذبہ پیدا کیا جس کی بدولت ملکی سیاست میں انقلاب برپا ہوا۔ سید امین الحق
پکا قلعہ گروانڈ میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب اور نو منتخب زونل کمیٹی کا اعلان 
حیدرآباد۔۔۔30ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان ایم کیوایم کی پہچان ہیں اور انکا ہرمثبت طرزعمل تحریکی پیغام کی ترویج کرتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گذشتہ روز پکاقلعہ گروانڈمیں ایم کیوایم حیدرآباد زون کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدجنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق،ڈاکٹر صغیر احمد، خالد سلطان، اسلم آفریدی، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین تنظیمی کمیٹی، ایم کیوایم حیدرآباد زون، سیکٹرز و یونٹس ،شعبہ خواتین ودیگر شعبہ جات کے ذمہ دارن و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان نے اپنے طر ز عمل سے ماضی میں بھی تاریخ رقم کی اور یہ ہی وجہ ہے کہ آج ملک بھرمیں ایم کیوایم کے نظم وضبط کی مثالیں دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بہادر اور نڈر کارکنان کا ہے جس نے کئی سانحات کا سامنا کیا مگر باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری جنگ ہمارے لئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی بقاء کیلئے ہے اور اس مقصد کیلئے ہمیں ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ ہے اور اس شہر نے ہر دور میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تنظیم نو تحریکی کاموں کو مذید تیز سے تیز کرنے کیلئے ہوتی ہے اور تحریک میں جنہوں نے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داری اداکی انہیں تحریک قابل قدراور عزت کی نگاہوں سے دیکھتی ہے۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر نے ہر موقع پر اچھی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ ثابت کیا کہ یہ شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے و الوں کا شہر ہے ۔انہوں نے ایم کیوایم نے اپنے قیام سے ہی ملک کے نوجوانوں میں وہ جذبہ پیدا کیا جس کی بدولت ملکی سیاست میں انقلاب برپاہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ملک میں رائج روایتی سیاست کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کئے اور ملک کے ایوانوں میں غریب پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھیجا۔ اجلاس میں سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی نے بھی خطاب کیا ۔بعدازیں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نومنتخب زونل انچارج نوید شمسی ،جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ،عابد غور ی اور اراکین زونل کمیٹی شہاب اکرام ،محمد فاروق ،جاوید سعید، سیدطیب حسین، سعید عزیز ،محمد فاروق قریشی ،نوید عباسی ،فہیم راحیل ،صابر بھٹی ،تسلیم احمد ،عمران نور ا ور محمد اسلم شورو کے ناموں کا اعلان کیااور نومنتخب ذمہ داران کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔

9/28/2024 2:24:05 AM