Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی آئی اے کے مستقبل کے فیصلے میں ادارے کے دیرینہ ملازمین کے مفاد کو اولین ترجیح دی جائے، الطاف حسین


پی آئی اے کے مستقبل کے فیصلے میں ادارے کے دیرینہ ملازمین کے مفاد کو اولین ترجیح دی جائے، الطاف حسین
 Posted on: 9/30/2013
پی آئی اے کے مستقبل کے فیصلے میں ادارے کے دیرینہ ملازمین کے مفاد کو اولین ترجیح دی جائے، الطاف حسین
پی آئی اے کی نجکاری کی اطلاع سے ادارے کے ملازمین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے کہ کہیں ان کی برسوں کی ملازمت نجکاری کی نذر نہ ہوجائے
حکومت، خسارے کا شکار سرکاری اداروں کو منافع بخش اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے جو بھی مثبت حکمت عملی وضح کرے گی، ایم کیوایم اس کی حمایت کرے گی تاہم ایسے اداروں کے دیرینہ ملازمین کے معاشی مستقبل کا ہر صورت میں تحفظ کیا جانا چاہئے
وزیر اعظم پاکستان اور پی آئی اے کے پالیسی میکرز پی آئی اے کے مستقبل کے حوالہ سے جو بھی پالیسی بنائیں اس میں ادارے کے مفاد کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مفاد کو اولین ترجیح دیں
لندن۔۔۔30، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے مستقبل کافیصلہ کرتے وقت ادارے کے دیرینہ ملازمین کے مفاد کو اولین ترجیح دی جائے اورادارے کے ملازمین کے مکمل اعتماد کے ساتھ پی آئی اے کی آئندہ پالیسی وضح کی جائے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایسی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ پی آئی اے کی مکمل یا جزوی طور پر نجکاری کی جارہی ہے، یہ اطلاع ادارے کے ملازمین پر آسمانی بجلی کی طرح گری ہے اور ان کے دن چین اور رات کا سکون غارت ہوگیا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کی اطلاع سے ادارے کے ملازمین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے کہ کہیں ان کی برسوں کی ملازمت نجکاری کی نذرنہ ہوجائے اور ان کی زندگی بھر کی ریاضت تباہی کا شکارنہ ہوجائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت ،خسارے کا شکارسرکاری اداروں کو منافع بخش اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے جوبھی مثبت حکمت عملی وضح کرے گی ، ایم کیوایم اس کی حمایت کرے گی تاہم ایسے اداروں کے دیرینہ ملازمین کے معاشی مستقبل کا ہرصورت میں تحفظ کیاجانا چاہئے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور پی آئی اے کے پالیسی میکرز سے کہاکہ وہ پی آئی اے کے مستقبل کے حوالہ سے جو بھی پالیسی بنائیں اس میں ادارے کے مفاد کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مفاد کو اولین ترجیح دیں تاکہ نجکاری کے عمل سے گزرنے والے ادارے کے ملازمین بھی خوشحال ہوں اور وہ ادارہ بھی ترقی پائے۔

9/28/2024 2:26:25 AM