ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر حیدر آباد 1988ء کے شہداء کی 25 ویں برسی پیر کے روز ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
شہداء کی برسی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا جبکہ ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر شہداء کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی
حق پرست عوام و کارکنان شہداء کی برسی کے اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھیں، رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔۔29 ، ستمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبرحیدر آباد اور یکم اکتوبر کراچی1988ء کے شہدا ء کی25ویں برسی پیر کے روز ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ شہداء کی برسی کے سلسلے میں ملک بھر میں قائم ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نماز ظہر تا عصر منعقد ہوگا ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی برسی کے اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔