Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ 30 ستمبر حیدر آباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت


سانحہ 30 ستمبر حیدر آباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
 Posted on: 9/29/2013
سانحہ 30 ستمبر حیدر آباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
انقلابی تحریکوں میں قربانیاں کامیابی کی ضمانت ثابت ہوتی ہیں، ہمارا یقین ہے کہ شہداء کے مقدس لہو کے صدقے حق پرستی کی تحریک اپنی منزل پر ضرور پہنچے گی، الطاف حسین
سانحہ 30 ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی 25 ویں برسی کے موقع پر خصوصی بیان
لندن۔۔۔29، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ 30ستمبر 1988ء حیدرآباد اور سانحہ یکم اکتوبر کراچی1988ء کے شہداء کی 25ویں برسی کے موقع پر تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اورکہا ہے کہ حق پرستی کی جدوجہد میں شامل شہداء کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اورہمارا یقین ہے کہ شہداء کے لہو کے صدقے حق پرستی کی تحریک اپنی منزل پر ضرور پہنچے گی ۔سانحہ 30ستمبر حیدر آباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی 25ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے جب سے حق پرستی کی تحریک کا سفر شروع کیا اسے درندہ صفت ، ظالم اور بااثر افراد نے ہر قدم پر روکنے کی کوشش کی اور معصوم اور بے گناہ خواتین ، بچوں ، نوجوانوں اور بزرگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر بیدردی سے قتل کردیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ 30ستمبراور یکم اکتوبر 1988بھی سندھ کے مستقل باشندوں کو آپس میں لڑانے اور ان میں نفرتیں پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش تھی اور اس سازش کا مقصد سندھ کے مستقل باشندوں کے اتحاد کو روکنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 30ستمبرحیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی کو اسی سازشی منصوبے کے تحت بے گناہ شہریوں کو خاک و خون میں نہلا کر سندھی اور اردو بولنے والے سندھیوں کے درمیان نفرت اور تعصب کی دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی جسے سندھ کے مستقل باشندوں نے اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی تحریکوں میں قربانیاں کامیابی کی ضمانت ثابت ہوتی ہیں اور ایم کیوایم کی جدوجہد کی تاریخ گواہ ہے کہ اس کے عوام و کارکنان میں قربانی کا جذبہ موجود ہے لہٰذا ایم کیوایم کو کوئی بھی سازش اور قتل و غارتگری کے اوچھے ہتھکنڈے منزل کے حصول سے نہیں روک سکتے ۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988کے شہداء کوان کی لازوال قربانیوں پر سیلوٹ پیش کیا اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔

9/28/2024 2:21:46 AM